زندگی کے سفر میں آپ کی منزل کیا ہے؟
• آجکل لوگ روزمرّہ کے کاموں میں اِتنے مصروف ہیں کہ اُنہیں ذرا بھی فکر نہیں کہ اُنکی زندگی کس طرف جا رہی ہے۔
• بائبل ہمیں آگاہ کرتی ہے کہ خدا بہت جلد اِس دُنیا کی ساری حکومتوں کو ختم کرنے والا ہے۔ آنے والی اِس مصیبت سے بچنے کیلئے آپکو اب قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔
• کچھ لوگ بائبل کی اِن باتوں سے واقف تو ہیں مگر وہ بھی دُنیا کے لوگوں کی طرح روزمرّہ کے کاموں میں اِتنے مگن ہیں کہ وہ اپنی اصلی منزل بھول چکے ہیں۔
• کیا آپ آنے والی مصیبت سے بچنے کیلئے تیار ہیں؟ کیا آپ اپنے اور اپنے عزیزوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں؟
[صفحہ ۹ پر بکس/تصویر]
آپکی زندگی میں کون سی بات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے؟
اس فہرست کا غور سے جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کونسی چیزیں آپکی زندگی میں پہلے، دوسرے یا تیسرے درجے پر ہیں؟
. . . ٹٹیلیویژن، فلمیں دیکھنا اور گھومنا پھرنا
. . . آپکی ملازمت اور پیشہ
. . . آپکی صحت
. . . آپکی ذاتی خوشی
. . . بیوی یا شوہر
. . . آپکے والدین
. . . آپکے بچے
. . . ایک اچھا گھر، بہترین کپڑے
. . . ہر کام میں اوّل ہونا
. . . یہوواہ خدا کی عبادت
[صفحہ ۱۰، ۱۱ پر بکس/تصویر]
اپنی زندگی کا جائزہ لیں
اِن سوالوں کے ذریعے اپنی زندگی کا جائزہ لیں
ٹیلیویژن، فلمیں دیکھنا اور گھومنا پھرنا: کیا ٹیوی یا فلمیں دیکھنا اور گھومنا پھرنا آپکی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے؟ کیا اِن سے آپکو آرام ملتا ہے یا پھر آپ تھک جاتے ہیں؟ کیا کھیلکود میں ایسے کھیل شامل ہیں جو آپکی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ کیا آپ اِن کاموں میں اتنا وقت صرف کرتے ہیں کہ زیادہ اہم کاموں کیلئے آپکے پاس وقت نہیں بچتا؟
آپکی ملازمت اور پیشہ: کیا آپ اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملازمت کرتے ہیں یا پھر دولت کمانے کیلئے؟ کیا آپ ملازمت میں اتنی طاقت اور وقت خرچ کرتے ہیں کہ آپکی صحت پر بُرا اثر پڑنے لگتا ہے؟ اگر آپکے سامنے اوورٹائم کرنے یا اپنے بیوی بچوں کیساتھ وقت گزارنے کا انتخاب رکھا جاتا ہے تو آپ کیا پسند کرتے ہیں؟ اگر آپکا مالک کمپنی کی خاطر کچھ غلط کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے تو کیا آپ اپنی ملازمت کو قائم رکھنے کیلئے وہ کام کرینگے؟ کیا آپ اپنی ملازمت کو پہلا درجہ دیتے ہیں یا یہوواہ کی خدمت کو؟
آپکی صحت: کیا آپ اپنی صحت کے معاملے میں لاپرواہ ہیں یا کیا آپ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں؟ کیا آپ ہمیشہ اپنی صحت کے بارے میں ہی گفتگو کرتے رہتے ہیں؟ کیا آپ اپنی صحت کا اِس طرح خیال رکھتے ہیں جس سے ظاہر ہو کہ آپکو اپنے خاندان کی فکر ہے؟
آپکی ذاتی خوشی: کیا آپ ہمیشہ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں؟ کیا آپ اپنے خاندان کی خوشی سے پہلے اپنی خوشی کو اہمیت دیتے ہیں؟ کیا خوشی حاصل کرنے کیلئے آپ خدا کے قانون کو بھی توڑنے کی حد تک چلے جاتے ہیں؟
بیوی یا شوہر: کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی کیساتھ عزت سے پیش آتے ہیں؟ کیا آپ اپنی بیوی کیساتھ محبت سے پیش آتے ہیں یا پھر اُسے اپنا نوکر سمجھتے ہیں؟ کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی کیساتھ اِس طرح پیش آتے ہیں جس طرح خدا کے کلام میں لکھا ہے؟
آپکے والدین: کیا آپ اپنے والدین کا کہنا مانتے ہیں؟ کیا آپ اُن کیساتھ ادب سے پیش آتے ہیں؟ اگر وہ آپکو کچھ کام سونپتے ہیں تو کیا آپ اُسے پورا کرتے ہیں؟ کیا آپ وقت پر گھر آتے ہیں؟ کیا آپ اُن ساتھیوں اور کاموں سے گریز کرتے ہیں جنکی بابت وہ آپکو خبردار کرتے ہیں؟ آپ کا رویہ اپنے والدین کیساتھ کیسا ہے؟ کیا آپ ضرورت کے وقت اُنکی مدد کرتے ہیں؟
آپکے بچے: کیا آپ اپنے بچوں کی تربیت کرنے کی ذمہداری کو پورا کر رہے ہیں یا آپ اِسے سکول کے اُستادوں کی ذمہداری سمجھتے ہیں؟ کیا آپ اپنے بچوں کیساتھ وقت گزارتے ہیں؟ یا کیا آپکے بچے زیادہتر وقت کھلونوں، ٹیوی، یا کمپیوٹر کیساتھ گزارتے ہیں؟ کیا آپ غصے سے بچوں کیساتھ پیش آتے ہیں یا یہوواہ کی صلاح کے مطابق اُنکو پیار اور محبت سے سمجھاتے ہیں؟
ایک اچھا گھر، بہترین کپڑے: کیا آپ دکھاوے کیلئے گھر یا گاڑی خریدتے ہیں؟ کیا آپ بہترین لباس اسلئے پہننا چاہتے ہیں تاکہ آپ ایک فلم سٹار کی طرح لگیں؟
ہر کام میں اوّل ہونا: آپ کس نیت سے اپنا کام کرتے ہیں؟ اپنی ذمہداری اچھی طرح سے نبھانے کیلئے یا پھر خود کو سب سے بہتر ثابت کرنے کیلئے؟ اگر کوئی دوسرا شخص آپ سے بہتر کام کرتا ہے تو کیا آپکو جلن محسوس ہوتی ہے؟
یہوواہ خدا کی عبادت: آپ اپنی زندگی میں سب سے پہلے کسے خوش کرنا چاہتے ہیں؟ یہوواہ کو یا انسانوں کو؟ کیا آپ یہوواہ کی خدمت کرنے کی بجائے ایک عیشوآرام والی زندگی پسند کرتے ہیں؟
بائبل کے اِن چند مشوروں پر خاص توجہ دیں
آپکی زندگی میں یہوواہ کی عبادت کیا مقام رکھتی ہے؟
واعظ ۱۲:۱۳: ”خدا سے ڈر اور اُسکے حکموں کو مان کہ انسان کا فرضِکُلی یہی ہے۔“
ذرا سوچیں: کیا آپ اِس صحیفے کے مطابق ہر حالت میں یہوواہ کے حکموں کو ماننا اپنا فرض سمجھتے ہیں، وہ چاہے گھر میں ہو، سکول میں ہو یا کام کی جگہ پر ہو؟ یا کیا آپ زندگی کے دباؤ کی وجہ سے یہوواہ کو بھول بیٹھے ہیں؟
کیا آپ یہوواہ پر پورا بھروسا رکھتے ہیں؟
امثال ۳:۵، ۶: ”سارے دل سے [یہوواہ] پر توکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کریگا۔“
متی ۴:۱۰: ”تُو [یہوواہ] اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اُسی کی عبادت کر۔“
ذرا سوچیں: زندگی میں خواہ کوئی بھی مشکل کیوں نہ آئے کیا آپ یہوواہ پر پورا بھروسا رکھتے ہیں؟ کیا آپ پورے دل سے اُسکی خدمت کرتے ہیں؟
بائبل کی پڑھائی آپ کیلئے کس قدر اہم ہے؟
یوحنا ۱۷:۳: ”ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِواحد اور برحق کو اور یسوؔع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔“
ذرا سوچیں: کیا آپ ہر روز بائبل پڑھتے ہیں اور اُس پر غوروخوض کرتے ہیں؟ کیا آپ بائبل پر مکمل بھروسا رکھتے ہیں؟
کیا آپ ہمیشہ اجلاسوں پر جاتے ہیں؟
عبرانیوں ۱۰:۲۴، ۲۵: ”محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کیلئے ایک دوسرے کا لحاظ رکھیں۔ اور ایک دوسرے کیساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں . . . اور جس قدر اُس دن کو نزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زیادہ کِیا کرو۔“
زبور ۱۲۲:۱: ”مَیں خوش ہوا جب وہ مجھ سے کہنے لگے آؤ [یہوواہ] کے گھر چلیں۔“
ذرا سوچیں: یہ دو صحیفے اجلاسوں پر بِلاناغہ حاضر ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟ یا کیا آپ کسی غیرضروری کام کی وجہ سے اجلاس سے غیرحاضر ہو جاتے ہیں؟ کیا آپ کو کبھی ایسا بھی لگتا ہے کہ اگر آج اجلاس نہ ہو تو کتنا ہی اچھا ہو؟
کیا آپ پورے جوش کیساتھ دوسروں کو یہوواہ کے بارے میں بتاتے ہیں؟
متی ۲۴:۱۴: ”بادشاہی کی اس خوشخبری کی منادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب . . . کیلئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہوگا۔“
متی ۲۸:۱۹، ۲۰: ”پس تم جاکر سب قوموں کو شاگرد بناؤ . . . اور اُنکو یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جنکا مَیں نے تم کو حکم دیا ہے۔“
زبور ۹۶:۲: ”[یہوواہ] کے حضور گاؤ۔ اُسکے نام کو مبارک کہو۔ روزبروز اُسکی نجات کی بشارت دو۔“
ذرا سوچیں: دوسروں کو یہوواہ کے بارے میں سکھانا آپ کی زندگی میں کیا اہمیت رکھتا ہے؟ آج یہ دُنیا موت کے مُنہ کی طرف تیزی سے جا رہی ہے۔ کیا آپ لوگوں کو اِس سے بچانے کیلئے جوش کیساتھ منادی کے کام میں مصروف ہیں؟