یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ع‌اس باب 48 ص.‏ 250-‏256
  • آپ ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں!‏
  • عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • ملتا جلتا مواد
  • پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
    پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
  • ہم ہمیشہ تک زندہ کیسے رہ سکتے ہیں؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • نئی دُنیا قریب ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
  • خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مزید
عظیم اُستاد سے سیکھیں
ع‌اس باب 48 ص.‏ 250-‏256

باب نمبر ۴۸

آپ ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں!‏

خدا نے آدم اور حوا کو ایک خوب‌صورت باغ میں بسایا جس کا نام باغِ‌عدن تھا۔ آدم اور حوا نے تو خدا کا کہنا نہیں مانا اور اِس لئے وہ مر گئے۔ لیکن خدا نے اِس بات کا بندوبست کِیا کہ انسان ہمیشہ کے لئے زمین پر فردوس میں زندہ رہ سکیں۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏صادق زمین کے وارث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔“‏—‏زبور ۳۷:‏۲۹‏۔‏

بائبل کی کچھ آیتوں میں ”‏نئے آسمان اور نئی زمین“‏ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ (‏یسعیاہ ۶۵:‏۱۷؛‏ ۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ نئے آسمان اور نئی زمین کا کیا مطلب ہے؟ بائبل میں اکثر آسمان کا مطلب حکومتیں ہے۔ آج‌کل ہم پر انسانی حکومتیں حکمرانی کر رہی ہیں۔ لیکن بہت جلد ہم پر نئے آسمان حکومت کریں گے۔ یہ نئے آسمان خدا کی بادشاہت ہیں۔ اِس بادشاہت کے بادشاہ یسوع مسیح اور اُن کے ایک لاکھ ۴۴ ہزار ساتھی ہوں گے۔ اِس بادشاہت کے ذریعے پوری زمین پر امن ہوگا۔ وہ بہت اچھا وقت ہوگا، ہے نا؟‏

کیا آپ جانتے ہیں کہ نئی زمین کیا ہے؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ بائبل میں کبھی‌کبھار لوگوں کو زمین کہا گیا ہے۔ (‏زبور ۶۶:‏۱،‏ ۴؛‏ ۹۶:‏۱۳‏)‏ اِس لئے نئی زمین اچھے لوگ ہیں جو یہوواہ خدا سے محبت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ زمین پر رہیں گے۔‏

جب نئی دُنیا آئے گی تو آج کی بُری دُنیا ختم ہو جائے گی۔ یاد ہے کہ نوح کے زمانے میں طوفان آیا تھا اور بُرے لوگ ختم ہو گئے تھے۔ ہم نے یہ بھی سیکھا تھا کہ خدا ہرمجِدّون کی جنگ میں ہمارے زمانے کی بُری دُنیا کو ختم کر دے گا۔ اِس کے بعد زمین فردوس بن جائے گی۔ آئیں، دیکھیں کہ نئی دُنیا میں زمین پر حالات کیسے ہوں گے۔‏

کیا آپ ہمیشہ کے لئے نئی دُنیا میں رہنا چاہتے ہیں؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ کوئی ڈاکٹر ہمیں ایسی دوائی نہیں دے سکتا جسے کھا کر ہم ہمیشہ تک زندہ رہ سکیں۔ ہمیں ہمیشہ کی زندگی تب ہی مل سکتی ہے جب ہم خدا کے نزدیک رہیں گے۔ عظیم اُستاد یسوع مسیح نے بتایا تھا کہ ہمیں خدا کے نزدیک رہنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔‏

آئیں، بائبل میں یوحنا ۱۷ باب کی ۳ آیت کو کھولیں۔ اِس میں عظیم اُستاد یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے، جانیں۔“‏

تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہئے تاکہ ہمیں ہمیشہ کی زندگی ملے؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ ہمیں اپنے آسمانی باپ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنا چاہئے۔ اور ہمیں خدا کے بیٹے یسوع مسیح کے بارے میں بھی سیکھنا چاہئے جس نے ہمارے لئے اپنی جان دے دی۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں بائبل کو پڑھنا چاہئے اور اِسے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ جو کتاب ہم ابھی پڑھ رہے ہیں، اِس سے بھی ہم یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏

لیکن ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے ہمیں یہوواہ خدا کے بارے میں کیوں سیکھنا چاہئے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ جس طرح ہمیں زندہ رہنے کے لئے ہر روز کھانا کھانے کی ضرورت ہے اِسی طرح ہمیں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے ہر روز یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے کی ضرورت ہے۔ بائبل میں بتایا گیا ہے:‏ ”‏آدمی صرف روٹی ہی سے زندہ نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو یہوواہ خدا کے مُنہ سے نکلتی ہے۔“‏—‏متی ۴:‏۴‏۔‏

ہمیں یسوع مسیح کے بارے میں کیوں سیکھنا چاہئے؟ یسوع مسیح نے اپنی جان دے دی تاکہ انسانوں کے گُناہ معاف ہو سکیں۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏کسی دوسرے کے ذریعے نجات نہیں۔“‏ بائبل میں یہ بھی لکھا ہے:‏ ”‏جو بیٹے پر ایمان لاتا ہے، ہمیشہ کی زندگی اُس کی ہے لیکن جو بیٹے کی نہیں مانتا، وہ زندگی کو نہ دیکھے گا۔“‏ (‏اعمال ۴:‏۱۲؛‏ یوحنا ۳:‏۳۶‏)‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یسوع مسیح پر ایمان لانے کا کیا مطلب ہے؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ اِس کا مطلب ہے کہ ہم دل سے یسوع مسیح کو مانیں۔ ہمیں اِس بات کو بھی ماننا چاہئے کہ اُن کی مدد کے بغیر ہمیں ہمیشہ کی زندگی نہیں مل سکتی۔ کیا آپ دل سے یہ مانتے ہیں؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ اگر ہم عظیم اُستاد یسوع مسیح کو مانتے ہیں تو ہم ہر روز اُن سے سیکھیں گے اور اُن کے حکموں پر عمل کریں گے۔‏

آپ عظیم اُستاد یسوع مسیح سے کیسے سیکھ سکتے ہیں؟ اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اِس کتاب کو باربار پڑھیں اور اِس میں دی ہوئی تصویروں کو غور سے دیکھیں۔ تصویروں کے ساتھ جو سوال دئے گئے ہیں، اُن کا جواب دینے کی کوشش کریں۔ آپ اپنے امی‌ابو کے ساتھ اِس کتاب کو پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر امی‌ابو آپ کے پاس نہیں ہوتے تو آپ اِس کتاب کو کسی اَور کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی اِس کتاب کو پڑھ سکتے ہیں۔ اِس طرح دوسرے بھی عظیم اُستاد یسوع مسیح کے بارے میں سیکھیں گے اور اُن کو نئی دُنیا میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ تو بڑی اچھی بات ہوگی، ہے نا؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏

بائبل میں لکھا ہے کہ ”‏دُنیا مٹتی جاتی ہے۔“‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے تاکہ ہم ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکیں۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏جو خدا کی مرضی پر چلتا ہے، وہ ہمیشہ تک قائم رہے گا۔“‏ (‏۱-‏یوحنا ۲:‏۱۷‏)‏ تو پھر نئی دُنیا میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ ہمیں یہوواہ خدا اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح کے بارے میں سیکھنا ہوگا اور ہمیں اُن باتوں پر عمل بھی کرنا ہوگا جو ہم سیکھتے ہیں۔ آپ نے اِس کتاب کے ذریعے یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ اُمید ہے کہ آپ اُن کو ہمیشہ خوش کریں گے۔‏

بڑے اور بچے فردوس میں جانوروں کے ساتھ امن سے رہ رہے ہیں۔‏

یسعیاہ ۱۱:‏۶-‏۹ اور یسعیاہ ۶۵:‏۲۵ میں لکھا ہے کہ فردوس میں سب جانور مل‌جُل کر رہیں گے۔ اِن آیتوں کو پڑھیں اور پھر اِس تصویر کو دیکھیں۔ اِس میں بھیڑ کا بچہ، بکری کا بچہ، چیتا، بچھڑا، ببر شیر اور بچے سب ایک ہی جگہ پر ہیں۔ تصویر میں اَور کون سے جانور ہیں جن کا اِن آیتوں میں ذکر ہوا ہے؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏ دیکھیں، ایک لڑکا سانپ سے کھیل رہا ہے۔ نئی دُنیا میں کوئی جانور ہمیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔ (‏ہوسیع ۲:‏۱۸)‏ کیا آپ ایک ایسی دُنیا میں رہنا چاہتے ہیں؟ .‏.‏.‏.‏.‏.‏

مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے لوگ نئی دنیا میں امن‌وسلامتی سے رہ رہے ہیں۔‏

دیکھیں، اِس تصویر میں مختلف قوموں کے لوگ ہیں۔ یہ سب ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں۔ یاد ہے، یسوع مسیح نے کہا تھا کہ اُن کے شاگرد آپس میں محبت رکھیں گے۔ (‏یوحنا ۱۳:‏۳۴، ۳۵‏)‏ اُوپر والی تصویر میں لوگ ہتھیاروں کو توڑ کر اِن سے اوزار بنا رہے ہیں۔ بائبل میں لکھا ہے کہ نئی دُنیا میں سب لوگ امن اور صلح سے رہیں گے۔ آئیں، اِس سلسلے میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏ زبور ۷۲:‏۷؛‏ یسعیاہ ۲:‏۴؛‏ یسعیاہ ۳۲:‏۱۶-‏۱۸‏؛ اور حزقی‌ایل ۳۴:‏۲۵۔‏

فردوس میں لوگ گھر بنا رہے ہیں، زمین کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور خوب خوش ہیں۔‏

دیکھیں، اِس تصویر میں زمین کتنی خوب‌صورت ہے۔ لوگ پودے لگا رہے ہیں اور اُن کو پانی دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ بڑا شان‌دار گھر بنا رہے ہیں۔ تصویر میں مزےمزے کے پھل اور سبزیاں بھی ہیں۔ زمین باغِ‌عدن کی طرح فردوس بن گئی ہے۔ آئیں، اِس سلسلے میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏ زبور ۶۷:‏۶؛‏ ۷۲:‏۱۶؛‏ یسعیاہ ۲۵:‏۶؛‏ یسعیاہ ۶۵:‏۲۱-‏۲۴‏؛ اور حزقی‌ایل ۳۶:‏۳۵۔‏

فردوس میں لوگوں کی صحت بہت اچھی ہے اور سب ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔‏

اِس تصویر میں سب لوگ صحت‌مند اور خوش ہیں۔ لوگ ہرن کی طرح چھلانگیں مار سکتے ہیں۔ کوئی لنگڑا نہیں ہے، کوئی اندھا نہیں ہے، کوئی بیمار نہیں ہے۔ دیکھیں، اِس تصویر میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو خدا نے مُردوں میں سے زندہ کِیا ہے۔ یہ سب باتیں اِن آیتوں میں بتائی گئی ہیں:‏ یسعیاہ ۲۵:‏۸؛‏ یسعیاہ ۳۳:‏۲۴؛‏ یسعیاہ ۳۵:‏۵، ۶؛‏ اعمال ۲۴:‏۱۵‏؛ اور مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں