یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 105
  • پاک روح کا اثر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک روح کا اثر
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • شاگردوں کو پاک روح ملی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یسوع مسیح سینکڑوں شاگردوں پر ظاہر ہوئے
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • باپ، بیٹے اور روحُ‌القدس کے نام سے بپتسمہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • آسمان پر واپسی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 105
selpicsid eht fo sdaeh eht evoba raeppa erif fo seugnoT

کہانی نمبر ۱۰۵

پاک روح کا اثر

تصویر میں جو لوگ ہیں، وہ یسوع مسیح کے شاگرد ہیں۔ اُنہوں نے یسوع مسیح کا کہنا مانا اور یروشلیم میں رہے۔ ایک دن وہ سب ایک گھر میں جمع تھے۔ اچانک اُنہوں نے ایک زوردار آواز سنی۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے گھر میں تیز آندھی چلی ہو۔ پھر ہر شاگرد کے سر پر آگ کا شعلہ دِکھائی دینے لگا۔ کیا آپ کو تصویر میں آگ کے شعلے نظر آ رہے ہیں؟ آئیں، دیکھتے ہیں کہ یہ سب کیا ہو رہا تھا۔‏

یہ ایک معجزہ تھا۔ یاد ہے، یسوع مسیح آسمان پر چلے گئے تھے۔ لیکن جانے سے پہلے اُنہوں نے اپنے شاگردوں سے کہا تھا کہ ”‏جب تک تمہیں پاک روح نہ ملے، یروشلیم میں رہنا۔“‏ اب وہ اپنے شاگردوں کو پاک روح دے رہے تھے۔ پتہ ہے، پاک روح کی مدد سے شاگرد کیا کرنے لگے؟ وہ فرق‌فرق زبانیں بولنے لگے۔‏

یروشلیم میں اَور بھی بہت سے لوگوں نے اِس زوردار آواز کو سنا۔ وہ دیکھنے آئے کہ اِس گھر میں کیا ہو رہا ہے۔ اِن میں سے کچھ لوگ دوسرے ملکوں سے تھے۔ وہ عیدِپنتِکُست منانے کے لئے یروشلیم آئے ہوئے تھے۔ جب اِن لوگوں نے دیکھا کہ شاگرد اُن کی زبان میں خدا کی بڑائی کر رہے ہیں تو وہ بہت حیران ہوئے۔‏

اِن لوگوں نے شاگردوں کے بارے میں کہا:‏ ”‏یہ آدمی تو گلیل سے ہیں۔ لیکن دیکھو، یہ ہمارے ملک کی زبان بول رہے ہیں!‏ یہ اِتنی ساری زبانیں کیسے بول سکتے ہیں؟“‏

پھر پطرس رسول کھڑے ہوئے۔ اُنہوں نے لوگوں کو بتایا:‏ ”‏یسوع مسیح کو مار دیا گیا تھا لیکن یہوواہ خدا نے اُن کو زندہ کر دیا۔ اب یسوع مسیح آسمان پر خدا کی دائیں طرف بیٹھے ہیں۔ اُنہوں نے وعدہ کِیا تھا کہ وہ پاک روح بھیجیں گے۔ اب اُنہوں نے اپنا وعدہ پورا کِیا ہے۔ اِس لئے یہ معجزے ہو رہے ہیں۔“‏

بہت سے لوگوں کو یہ سُن کر دُکھ ہوا کہ یسوع مسیح کے ساتھ بہت بُرا سلوک کِیا گیا تھا۔ اُنہوں نے پطرس رسول سے کہا:‏ ”‏ہمیں بتائیں کہ ہم کیا کریں؟“‏ پطرس رسول نے اُن سے کہا:‏ ”‏بُرے کاموں سے توبہ کریں اور بپتسمہ لیں۔“‏ بہت سے لوگوں نے پطرس رسول کی بات مان لی۔ اُسی دن تقریباً ۳۰۰۰ لوگوں نے بپتسمہ لیا اور یسوع مسیح کے شاگرد بن گئے۔‏

اعمال ۲:‏۱-‏۴۷‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں