یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 1 ص.‏ 3
  • گھر میں لڑائی چھڑتی کیوں ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گھر میں لڑائی چھڑتی کیوں ہے؟‏
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یعقوب اور عیسُو نے صلح کر لی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • اُنہوں نے دلیری سے اپنے گھرانے کی حفاظت کی
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • اِطمینان کیسے حاصل کریں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • گھریلو زندگی کو پُرامن کیسے بنایا جا سکتا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2016ء
مزید
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 1 ص.‏ 3
بچے ماں باپ کے جھگڑے کی وجہ سے پریشان ہیں۔‏

سرِورق کا موضوع | گھر کی فضا کو پُرامن بنائیں

گھر میں لڑائی چھڑتی کیوں ہے؟‏

‏”‏ہماری لڑائی اکثر پیسوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔“‏ یہ بات سارہa نے کہی جو گھانا میں رہتی ہیں اور 17 سال سے شادی‌شُدہ ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا:‏ ”‏مجھے بہت غصہ آتا ہے کیونکہ میرا شوہر مجھے اپنی آمدنی کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتاتا حالانکہ مَیں گھر والوں کا اِتنا خیال رکھتی ہوں۔ اِس وجہ سے ہم کئی کئی ہفتوں تک ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے۔“‏

اُن کے شوہر جیکب نے کہا:‏ ”‏یہ سچ ہے کہ کبھی کبھار ہم میں بحث ہوتی ہے۔ اِس کی وجہ اکثر یہ ہوتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی بات کا غلط مطلب لیتے ہیں اور کُھل کر بات نہیں کرتے۔ ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ کبھی کبھی ہم ایک دوسرے کی بات پر شدید غصے میں جاتے ہیں۔“‏

ناتھن کا تعلق بھارت سے ہے اور اُن کی نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک دن اُن کے سُسر نے اُن کی ساس پر چلّانا شروع کر دیا۔ اُنہوں نے بتایا:‏ ”‏میری ساس ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی۔ جب مَیں نے اپنے سُسر سے پوچھا کہ وہ اپنی بیوی پر کیوں چلّائے تو وہ سمجھے کہ مَیں اُن کی بے‌عزتی کر رہا ہوں اور وہ ہم سب پر چلّانے لگے۔“‏

شاید آپ نے بھی دیکھا ہو کہ ایک چھوٹی سی بات سے گھر میں لڑائی شروع ہو سکتی ہے۔ عام بات‌چیت ایک دم سے بحث‌وتکرار میں بدل سکتی ہے۔ کوئی بھی شخص ہر وقت صحیح بات نہیں کر سکتا۔ اِس لیے دوسروں کی بات کا غلط مطلب نکالنا اور اُن کی نیت پر شک کرنا آسان ہوتا ہے۔ لیکن اِس کے باوجود گھر میں امن اور سکون قائم رکھنا ممکن ہے۔‏

جب گھر میں بحث‌وتکرار شروع ہوتی ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کون سے اِقدام اُٹھا سکتے ہیں تاکہ گھر کا ماحول دوبارہ خوش‌گوار ہو جائے؟ سارہ، جیکب اور ناتھن بلکہ ہم سب گھر میں امن برقرار رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ آئیں، اگلے مضمون میں دیکھیں۔‏

a اِن مضامین میں کچھ فرضی نام اِستعمال کیے گئے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں