یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو15 اپریل ص.‏ 6
  • اِطمینان‌بخش جواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِطمینان‌بخش جواب
  • جاگو!‏—‏2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا یہوواہ کے گواہ مانتے ہیں کہ خدا نے کائنات کو چھ دن میں خلق کِیا تھا؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • زندگی کیسے وجود میں آئی؟‏
    جاگو!‏—‏2015ء
  • زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خالق آپکی زندگی کو بامقصد بنا سکتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
جاگو!‏—‏2015ء
جاگو15 اپریل ص.‏ 6
کُھلی بائبل

سرِورق کا موضوع | زندگی کیسے وجود میں آئی؟‏

اِطمینان‌بخش جواب

بہت سے لوگ ثبوتوں پر غور کرنے کے بعد اِس نتیجے پر پہنچے کہ زندگی کو وجود میں لانا کسی اعلیٰ ہستی کا ہی کام ہے۔ اِس سلسلے میں فلاسفی کے پروفیسر اینٹونی فلو کی مثال پر غور کریں۔ ایک وقت تھا جب وہ خدا کے وجود سے سخت اِنکار کرتے تھے اور اِس نظریے کو فروغ دینے میں پیش پیش تھے۔ لیکن جب اُنہوں نے کائنات میں موجود طبعی قوانین پر اور جان‌داروں کی پیچیدہ ساخت پر غور کِیا تو اُنہوں نے اپنا نظریہ بدل لیا۔ اُنہوں نے قدیم فلاسفروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا:‏ ”‏جب کسی بات کا ثبوت مل جاتا ہے تو ہمیں اُسے قبول کر لینا چاہیے، پھر چاہے یہ بات ہماری توقعات کے مطابق ہو یا نہ ہو۔“‏ پروفیسر فلو کے مطابق حقائق خالق کے وجود کو ثابت کرتے ہیں۔‏

جیرارڈ جن کا سب سے پہلے مضمون میں ذکر ہوا تھا، وہ بھی اِسی نتیجے پر پہنچے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور علم‌الحشرات کا پروفیسر ہونے کے باوجود اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مجھے اِس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ زندگی بے‌جان مادے کے ذریعے خودبخود وجود میں آئی۔ جان‌داروں کی پیچیدہ اور باترتیب ساخت پر غور کرنے سے مجھے یقین ہو گیا کہ اِنہیں ضرور کسی نے بنایا ہے۔“‏

جس طرح ایک شخص کسی فن‌کار کے کام کا مشاہدہ کرنے سے اُس فن‌کار کے بارے میں سیکھتا ہے اُسی طرح جیرارڈ نے بھی جان‌داروں اور پودوں کا مشاہدہ کرنے سے خالق کی خوبیوں کے بارے میں سیکھا۔ جیرارڈ نے بائبل کو بھی پڑھا جو خالق کی طرف سے دی گئی کتاب کے طور پر جانی جاتی ہے۔ (‏2-‏تیمتھیس 3:‏16‏)‏ اِس میں اُنہیں زندگی کے آغاز کے بارے میں اِطمینان‌بخش جواب ملے۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے دیکھا کہ بائبل میں بہت سے ایسے مسئلوں کا حل بتایا گیا ہے جن کا سامنا آج لاتعداد لوگ کر رہے ہیں۔ یوں اُنہیں یقین ہو گیا کہ بائبل بھی اعلیٰ ہستی کی دین ہے۔‏

جیرارڈ نے دیکھا کہ بائبل سے اُنہیں اپنے سوالوں کے جواب ملے۔ کیوں نہ آپ بھی بائبل سے اپنے سوالوں کے جواب حاصل کریں؟‏

کیا آپ کو پتہ ہے؟‏

بائبل سائنس کے خلاف نہیں ہے۔‏ اِس کی بجائے یہ لوگوں کی حوصلہ‌افزائی کرتی ہے کہ وہ کائنات میں پائی جانے والی چیزوں کا مشاہدہ کریں۔ (‏یسعیاہ 40:‏26‏)‏ سچ ہے کہ بائبل ایک سائنسی کتاب نہیں ہے لیکن اِس میں اور سائنسی حقائق میں اِختلاف نہیں پایا جاتا۔ مثال کے طور پر بائبل میں اِس نظریے کی حمایت نہیں کی گئی کہ خدا نے جن چھ دنوں میں زمین کو بنایا تھا، وہ 24 گھنٹے کے دن تھے۔ توریت کی اصلی زبان میں لفظ ”‏دن“‏ ایک لمبے عرصے کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔‏a

a مزید معلومات کے لیے کتاب واز لائف کری‌ایٹڈ؟‏ کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے اور یہ ویب‌سائٹ www.jw.org پر دستیاب ہے۔‏

پاک صحیفوں کے مطابق .‏ .‏ .‏

ایک زندہ شے صرف دوسری زندہ شے سے ہی وجود  میں آتی ہے۔‏ ”‏زندگی کا چشمہ [‏خدا کے]‏ پاس ہے۔“‏—‏زبور 36:‏9‏۔‏

خدا نے پودوں اور جانوروں کو ”‏اپنی اپنی قسم“‏ کے مطابق بنایا۔‏ (‏پیدایش 1:‏11، 12،‏ 21،‏ 24، 25‏، اُردو جیو ورشن‏)‏ سچ ہے کہ ہر ”‏قسم“‏ میں فرق فرق نسلیں پائی جاتی ہیں لیکن مختلف قسمیں آپس میں ملاپ نہیں کر سکتیں۔‏

خدا نے اِنسانوں میں ایسی خوبیاں ظاہر کرنے کی صلاحیت ڈالی ہے جو خود اُس میں ہیں۔‏ اِن خوبیوں میں محبت، اچھائی اور اِنصاف‌پسندی شامل ہیں۔ ”‏خدا نے کہا کہ ہم اِنسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہہ کی مانند بنائیں۔“‏—‏پیدایش 1:‏26‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں