یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو13 اکتوبر ص.‏ 10-‏11
  • ریگستان کی شاطر بلی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ریگستان کی شاطر بلی
  • جاگو!‏—‏2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • دوست بنانے کیلئے دوست بننا چاہئے
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • بلی کی مونچھیں
    جاگو!‏—‏2015ء
  • سمندر کی ریتیلی بہشت
    جاگو!‏—‏2006ء
مزید
جاگو!‏—‏2013ء
جاگو13 اکتوبر ص.‏ 10-‏11

ریگستان کی شاطر بلی

ریگستانی بلی حاملہ ہونے کے تقریباً دو مہینے بعد عموماً 3 بچوں کو جنم دیتی ہے۔‏

صحرا میں رات کی تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔ اچانک ایک بلی اپنے بِل سے نکلتی ہے اور رُک جاتی ہے۔ وہ نظر دوڑا کر چاروں طرف دیکھتی ہے اور اِردگِرد کی آوازوں کو سننے کے لئے اپنے کان کھڑے کرتی ہے۔ پھر وہ دبے پاؤں شکار کی تلاش میں نکل جاتی ہے۔‏

جب اُسے اپنا شکار نظر آتا ہے تو وہ ایک دم سے چھلانگ لگا کر اُسے دبوچ لیتی ہے۔ وہ ساری رات اِسی طرح شکار کرتی رہتی ہے۔ جب اُس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ بچے ہوئے شکار کو ریت میں دبا دیتی ہے۔ پھر وہ سورج نکلنے سے پہلے اپنے بِل میں واپس لوٹ آتی ہے اور دن کے دوران کم ہی باہر نکلتی ہے۔ آئیں، اِس شاطر بلی کی چند دلچسپ خصوصیات پر غور کریں۔‏

  • اِس بلی کی سننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ اِس وجہ سے وہ آسانی سے اپنے شکار کا پتہ لگا سکتی ہے، یہاں تک کہ وہ ریت کے نیچے چھپے شکار کو بھی ڈھونڈ سکتی ہے۔‏

  • بلا ایک بلی کو اپنے پاس بلا‌نے کے لئے باریک سی اُونچی اُونچی آوازیں نکالتا ہے۔ بلی کے کان اِتنے تیز ہوتے ہیں کہ وہ بلے کی آواز کو دُور سے بھی سُن لیتی ہے۔‏

  • اِس بلی کے پنجوں پر بال ہوتے ہیں جو اُس کو ریت میں دھنسنے سے بچاتے ہیں اور تپتی ریت میں اُس کے پنجوں کو گرمی سے بچاتے ہیں۔‏

  • اِس بلی کے کانوں کی اندرونی جِلد موٹے موٹے سفید بالوں سے ڈھکی ہوتی ہے۔ جب ہوا چلتی ہے تو اِن بالوں کی وجہ سے ریت اُس کے کانوں میں نہیں جاتی۔‏

  • اِس بلی کو تلاش کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ اِس کے تلووں پر بہت زیادہ بال ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے پیروں کے نشان نہیں چھوڑتی۔‏

  • یہ بلی اپنے شکار کے جسم سے حاصل ہونے والے پانی پر گزارا کرتی ہے۔‏

  • صحرا کاراکم کی ریت کا درجۂ‌حرارت 80 ڈگری سینٹی‌گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ کبھی‌کبھار ہوا کا درجۂ‌حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی‌گریڈ تک گِر جاتا ہے۔‏

چند دلچسپ حقائق

  • ریگستانی بلی کہاں پائی جاتی ہے؟‏ یہ صحارا ریگستان، عرب اور وسطی ایشیا میں پائی جاتی ہے۔‏

  • وزن:‏ ریگستانی بلے کا وزن 2 سے 3 کلو گرام (‏5.‏4 سے 5.‏6 پونڈ)‏ ہوتا ہے۔‏

  • جسم کی لمبائی:‏ تقریباً 40 سے 57 سینٹی‌میٹر (‏16 سے 22 اِنچ)‏

  • دُم کی لمبائی:‏ تقریباً 20 سے 30 سینٹی‌میٹر (‏8 سے 12 اِنچ)‏

  • فطرت:‏ دوسری جنگلی بلیوں کی نسبت یہ بلی وحشی نہیں ہوتی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں