یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو13 جولائی ص.‏ 10-‏11
  • اِنڈونیشیا کی سیر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِنڈونیشیا کی سیر
  • جاگو!‏—‏2013ء
جاگو!‏—‏2013ء
جاگو13 جولائی ص.‏ 10-‏11

رنگ‌برنگی دُنیا

اِنڈونیشیا کی سیر

اِنڈونیشیا تقریباً ۱۷ ہزار جزیروں پر مشتمل ہے۔ یہاں کے لوگ اپنے دوستانہ رویے، خوش‌اخلاقی اور مہمان‌نوازی کے لئے مشہور ہیں۔‏

یہ لوگ کھانے میں چاول بہت استعمال کرتے ہیں۔ اِن کے کھانے بہت تیکھے ہوتے ہیں اور یہ اکثر کھانے کے ساتھ پھل کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں لوگ چٹائی پر بیٹھ کر ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں۔ اِنڈونیشیا کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہاتھ سے کھانا کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔‏

دھوریئن پھل کا گودا بہت ہی رسیلا اور مزےدار ہوتا ہے۔ حالانکہ اِس کی بُو بہت تیز ہوتی ہے لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اِسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔‏

اِنڈونیشیا کے لوگ فن، موسیقی اور رقص کے بہت شوقین ہیں۔ یہاں کے مشہور ساز کا نام انگ‌کلونگ ہے۔ اِس کو بنانے کے لئے بانس کی لکڑیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اُن کو ایک فریم میں لٹکایا جاتا ہے۔ اِن لکڑیوں کو اِس ترتیب سے لٹکایا جاتا ہے کہ اِن کو ہلانے پر بڑی اچھی دُھن بجتی ہے۔ ایک دُھن کو بجانے کے لئے مختلف لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر ایک اپنی‌اپنی باری پر انگ‌کلونگ کو ہلاتا ہے۔‏

اورنگ‌اوتان بندر سماٹرا اور بورنیو کے برساتی جنگلات میں عام نظر آتے ہیں۔ یہ بندر درختوں پر رہنے والے جانوروں میں سب سے بڑے ہیں۔ ایک جوان نر بندر کا وزن تقریباً ۹۰ کلو (‏۲۰۰ پونڈ)‏ ہوتا ہے اور وہ اپنے بازو تقریباً ۴.‏۲ میٹر (‏۸ فٹ)‏ تک پھیلا سکتا ہے۔‏

پندرھویں صدی تک اِنڈونیشیا پر ہندومت اور پھر بدھ‌مت کا بڑا اثرورسوخ تھا۔ پھر سولھویں صدی میں اِنڈونیشیا کی تہذیب پر اسلام نے اپنے قدم جما لئے۔ اِسی صدی میں یورپ کے کچھ لوگ مسالوں کی تلاش میں اِنڈونیشیا آئے اور مسیحی مذہب کو متعارف کرایا۔‏

پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دینے کے لئے جانے جاتے ہیں اور وہ ۱۹۳۱ء سے اِنڈونیشیا میں یہ کام کر رہے ہیں۔ اِس وقت اِس ملک میں اُن کی تعداد ۲۲ ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ یہاں پر بہرے لوگوں کو بھی پاک کلام کی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہوواہ کے گواہوں نے اشاروں کی زبان میں یسوع مسیح کی یادگاری تقریب منعقد کی جس میں ۵۰۰ سے زیادہ لوگ شریک ہوئے۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

اِن چاروں میں سے کون‌سی چیزیں اِنڈونیشیا میں پائی جاتی ہیں؟‏

  1. پودوں کی ۲۰ ہزار قسمیں

  2. دودھ پلانے والے جانوروں کی سب سے زیادہ قسمیں

  3. دُنیا کا سب سے بڑا پھول

  4. دُنیا کا سب سے لمبا پھول

جواب:‏ یہ چاروں چیزیں اِنڈونیشیا میں پائی جاتی ہیں۔ دُنیا کا سب سے بڑا پھول ۹۱ سینٹی‌میٹر (‏تین فٹ)‏ چوڑا ہے۔ اور سب سے لمبا پھول ۳ میٹر (‏۱۰ فٹ)‏ اُونچا ہے۔‏

اہم معلومات

  • آبادی:‏ ۲۳ کروڑ ۷۶ لاکھ

  • دارالحکومت:‏ جکارتہ

  • آب‌وہوا:‏ گرم اور نم

  • برآمدات:‏ ناریل کا تیل، رَبڑ، پٹرولیم، کوئلہ

  • زبانیں:‏ بھاشا اِنڈونیشیا کے علاوہ سینکڑوں علاقائی زبانیں اور بولیاں

  • مذہب:‏ اسلام (‏۸۸ فیصد)‏

جاگو!‏ رسالہ ۹۹ زبانوں میں شائع ہوتا ہے جن میں بھاشا اِنڈونیشیا زبان بھی شامل ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں