یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو13 جنوری ص.‏ 12-‏13
  • کیمرون کی سیر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیمرون کی سیر
  • جاگو!‏—‏2013ء
جاگو!‏—‏2013ء
جاگو13 جنوری ص.‏ 12-‏13

رنگ‌برنگی دُنیا |کیمرون

کیمرون کی سیر

کیمرون میں سب سے پہلے باکا قوم آباد ہوئی۔ اِس قوم کی پہچان اِس کے لوگوں کا چھوٹا قد ہے۔ پھر سولہویں صدی میں پُرتگالی یہاں آئے۔ اِس کے چند صدیوں بعد فولانی قوم نے شمالی کیمرون پر قبضہ کر لیا۔ یہ قوم مذہب کے لحاظ سے مسلمان تھی۔ آج کیمرون کی کُل آبادی کا ۴۰ فیصد حصہ مسیحی اور ۲۰ فیصد حصہ مسلمان ہے جبکہ باقی ۴۰ فیصد آبادی کا تعلق قدیم افریقی مذاہب سے ہے۔‏

یہوواہ کے گواہوں نے پاک کلام سے متعلق کتابیں باسا زبان میں بھی شائع کی ہیں۔ یہ زبان کیمرون میں بولی جاتی ہے۔‏

کیمرون کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ بہت ہی مہمان‌نواز ہوتے ہیں۔ جب اُن کے گھر کوئی مہمان آتا ہے تو وہ اُس سے بڑے خلوص سے ملتے ہیں اور اُس کو کھانا کھلاتے ہیں۔ اگر کوئی مہمان کھانا کھانے سے انکار کر دے تو میزبان بے‌عزتی محسوس کرتا ہے۔ لیکن اگر مہمان کھانا کھائے تو یہ میزبان کے لئے بڑے فخر کی بات ہوتی ہے۔‏

مہمان باری‌باری سب گھر والوں سے ملتا ہے اور اُن کا حال‌چال پوچھتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ میزبان سے اُس کے مویشیوں کا حال بھی پوچھتا ہے۔ کیمرون کے رہنے والے جوزف بتاتے ہیں کہ ”‏جب مہمان جانے لگتا ہے تو میزبان اُس کے ساتھ تھوڑی دُور جاتا ہے اور اُس سے بات‌چیت کرتا ہے۔ پھر وہ اپنے مہمان کو خداحافظ کہہ کر واپس گھر آ جاتا ہے۔ اگر مہمان کے ساتھ ایسا نہ کِیا جائے تو اُسے بُرا لگتا ہے۔“‏

دریائے‌ساناگامیں ڈونگیاں عام دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اِن کے بادبان طرح‌طرح کے کپڑوں کو جوڑ کر بنائے جاتے ہیں۔‏

کبھی‌کبھار دوست ایک ہی تھال میں ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں۔ کیمرون میں اِس طرح مل کر کھانا کھانے کو اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اگر کبھی دوستوں میں اَن‌بن ہو جائے تو اُن کی صلح کرانے کے لئے اُن سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک پلیٹ میں کھانا کھائیں۔ جب دوست اِس طرح کھانا کھاتے ہیں تو سب جان جاتے ہیں کہ اُن میں صلح ہو گئی ہے۔‏

کیمرون میں یہوواہ کے گواہوں کی ۳۰۰ سے زیادہ کلیسیائیں ہیں اور یہوواہ کے گواہ اِس ملک میں تقریباً ۶۵ ہزار لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دے رہے ہیں۔‏

اہم معلومات

باکا قوم کے لوگوں کا اوسط قد ۱۲۰ سے ۱۴۲ سینٹی‌میٹر (‏۴ فٹ سے ۴ فٹ ۸ اِنچ)‏ ہوتا ہے۔‏

  • آبادی:‏ تقریباً ۲ کروڑ

  • دارالحکومت:‏ یاؤندے

  • آب‌وہوا:‏ شمالی علاقوں میں گرم اور خشک، ساحلی علاقوں میں نم

  • برآمدات:‏ تیل، کوکو، کافی، کپاس، لکڑی، الومینیم

  • زبانیں:‏ انگریزی اور فرانسیسی کے علاوہ ۲۷۰ افریقی زبانیں اور بولیاں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں