یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو11ء جنوری ص.‏ 32
  • ‏”‏مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے“‏
  • جاگو!‏—‏2011ء
جاگو!‏—‏2011ء
جاگو11ء جنوری ص.‏ 32

‏”‏مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے“‏

● ایک خاتون جو اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں، اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏ہمارے پاس یہوواہ کے گواہوں کی جو کتابیں ہیں، وہ ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ بچوں کی کتابوں میں سے میری پسندیدہ کتاب بائبل کہانیوں کی میری کتاب ہے۔ اِس کتاب سے نہ صرف میرے بچوں نے بلکہ مَیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔“‏

اِس کتاب میں بہت سی رنگ‌برنگی تصویریں ہیں۔ پاک صحیفوں میں جن واقعات کا ذکر ہوا ہے، وہ اِس کتاب میں ترتیب‌وار بتائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر کتاب کے دوسرے حصے میں کچھ کہانیوں کے عنوان یہ ہیں:‏ ‏”‏ایک بُرا بادشاہ مصر پر حکومت کرتا ہے،“‏ ”‏ننھے موسیٰ کو کیسے بچایا گیا،“‏ ”‏موسیٰ کیوں بھاگ گیا،“‏ ”‏موسیٰ اور ہارون کی فرعون سے ملاقات،“‏ ”‏۱۰ آفتیں“‏ اور ‏”‏بحرِقلزم کو عبور کرنا۔“‏

اِس کتاب کے چھٹے حصے کا عنوان یہ ہے:‏ ‏”‏یسوع کی پیدائش سے اُس کی موت تک۔“‏ اِس میں یسوع مسیح کی پیدائش سے لے کر اُن کی موت تک کے واقعات بتائے گئے ہیں۔ اِس حصے میں دو کہانیوں کے عنوان یہ ہیں:‏ ‏”‏یسوع ایک اصطبل میں پیدا ہوتا ہے“‏ اور ‏”‏آدمیوں نے ایک ستارے سے راہنمائی پائی۔“‏ دوسری کہانی میں بتایا گیا ہے کہ جو مجوسی یسوع سے ملنے کے لئے آئے تھے، وہ اصل میں نجومی تھے۔ جب یہ نجومی یسوع سے ملنے گئے تو یسوع اُس اصطبل میں نہیں تھے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے بلکہ ایک گھر میں رہ رہے تھے۔ نجومیوں نے ”‏اُس گھر میں پہنچ کر بچے کو اُس کی ماں مریمؔ کے پاس دیکھا۔“‏ بعد میں خدا نے اِن نجومیوں کو آگاہ کِیا کہ وہ بادشاہ ہیرودیس کے پاس نہ جائیں کیونکہ بادشاہ ہیرودیس یسوع کے خون کا پیاسا تھا۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس ستارے نے نجومیوں کی راہنمائی کی تھی، وہ خدا کی طرف سے نہیں تھا۔—‏متی ۲:‏۱،‏ ۱۱، ۱۲‏۔‏

بائبل کہانیوں کی میری کتاب کو پڑھنے سے نہ صرف آپ کے بچے بلکہ آپ خود بھی بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔ اِس کتاب کی ۱۱۶ کہانیوں میں ایسے لوگوں اور واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کا ذکر پاک صحیفوں میں ہوا ہے۔ اِس کو حاصل کرنے کے لئے نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کریں اور پھر کوپن کو اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔‏

□ برائے‌مہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔‏

□ برائے‌مہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں