یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو10ء اپریل ص.‏ 32
  • کیا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟‏
  • جاگو!‏—‏2010ء
جاگو!‏—‏2010ء
جاگو10ء اپریل ص.‏ 32

کیا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں؟‏

● آپ اِس سوال کا کیا جواب دیں گے؟ میکسیکو کی ریاست گوریرو میں رہنے والی ایک لڑکی کا خیال تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ مگر پھر اُس کی ملاقات دو لڑکیوں سے ہوئی جو یہوواہ کی گواہ تھیں۔ اُنہوں نے اُسے ایک بروشر دکھایا جس کا عنوان تھا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏ وہ لڑکی یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئی کہ یہ بروشر اُس کی اپنی زبان یعنی تلاپانک میں تھا۔ اب تک اُس نے اپنی زبان میں چند ہی کتابچے دیکھے تھے جو حکومت کی طرف سے شائع ہوئے تھے۔‏

اُن دو لڑکیوں نے اُسے بتایا کہ ”‏اِس بروشر کو اپنی زبان میں دیکھ کر آپ سمجھ سکتی ہیں کہ خدا آپ سے کتنی محبت رکھتا ہے۔ اِس کے ذریعے آپ خدا کے قریب آ سکتی ہیں۔“‏ اُس لڑکی نے فوراً پہلا سبق پڑھنا شروع کر دیا جس کا عنوان ہے:‏ ”‏خدا آپ کو دوستی کی دعوت دیتا ہے۔“‏ پڑھنے کے بعد اُس نے کہا:‏ ”‏مَیں خدا کی دوست بننا چاہتی ہوں۔ کیا آپ مجھے ایک بائبل لا کر دیں گی؟“‏ جب وہ دونوں لڑکیاں بائبل لے کر اُس کے گھر گئیں تو اُس لڑکی کی ماں نے اُنہیں اندر بلا‌یا اور کہا کہ ”‏آپ ہم سب کو خدا کے کلام کے بارے میں سکھائیں۔“‏

تلاپانک میکسیکو کی اُن ۱۷ قبائلی زبانوں میں سے ایک ہے جن میں بروشر آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏ دستیاب ہے۔ یہ بروشر کُل ۲۷۸ زبانوں میں شائع ہوا ہے۔ (‏یہ بروشر بریل میں بھی دستیاب ہے۔)‏ اگر آپ یہ بروشر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کر کے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی پتے پر بھیج سکتے ہیں۔‏

□ برائے‌مہربانی مجھے یہ بروشر بھیجیں۔‏

□ برائے‌مہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں