یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو09 جولائی ص.‏ 15
  • پانی کی مزاحمت کرنے والا کنول کا پتا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پانی کی مزاحمت کرنے والا کنول کا پتا
  • جاگو!‏—‏2009ء
  • ملتا جلتا مواد
  • جالے میں ایک پتا!‏
    جاگو!‏—‏2002ء
  • دُنیا کا نظارہ کرنا
    جاگو!‏—‏2001ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • موسمِ‌خزاں—‏سال کا ایک شاندار وقت
    جاگو!‏—‏2001ء
جاگو!‏—‏2009ء
جاگو09 جولائی ص.‏ 15

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

پانی کی مزاحمت کرنے والا کنول کا پتا

◼ خودبخود صاف ہو جانے والے پلاسٹک کے کپ۔ بارش میں خشک رہنے والی کھڑکیاں۔ معمولی رگڑ سے چلنے والی خوردبینی مشینیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم کنول کے پتے کے راز دریافت کر لیتے ہیں تو ہمیں بہت سے ایسے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں جن میں سے محض چند کا اُوپر ذکر کِیا گیا ہے۔‏

غور کریں:‏ کنول کے پتے کی سطح پر خوردبینی اُبھار ہوتے ہیں۔ صاف‌وشفاف موم سے ڈھکے یہی اُبھار پانی کی مزاحمت کرتے ہیں۔ کیونکہ جب پانی کے قطرے پتوں پر گرتے ہیں تو اِن موم سے ڈھکے اُبھاروں کی وجہ سے پھسل کر نیچے آ جاتے ہیں۔ پتے کی ڈھلوانی سطح کی وجہ سے پانی اِس پر ٹھہر نہیں پاتا۔ اِس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ کنول کا پتا نہ صرف خشک رہتا بلکہ صاف‌ستھرا بھی رہتا ہے کیونکہ پانی کے قطرے اِس پر پڑنے والی گرد کے ذرّات کو دھو دیتے ہیں۔‏

سائنس‌دان ایسی چیزیں تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کنول کے پتے کی طرح پانی کی مزاحمت کرنے کی خصوصیات رکھتی ہوں۔ یہاں تک کہ خوردبینی مشینیں جو پانی لگنے سے خراب ہو سکتی ہیں وہ بھی اگر کنول کے پتے کے نمونے پر تیار کی جاتی ہیں تو بہت مفید ثابت ہوں گی۔ رسالہ سائنس ڈیلی بیان کرتا ہے:‏ ”‏اِس کے اَن‌گنت فائدے ہیں۔“‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا کنول کا پتا اتفاقاً وجود میں آ گیا تھا؟ یاپھر کیا یہ ایک ذہین خالق کی کاریگری ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں