یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 1 g/‏07 ص.‏ 12
  • ‏”‏اکٹھے کھانا کھانے کے فوائد“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اکٹھے کھانا کھانے کے فوائد“‏
  • جاگو!‏—‏2007ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مل کر کھانا کھائیں اور خوشیاں پائیں
    جاگو!‏—‏2010ء
  • اپنے خاندان کو بچا کر خدا کی نئی دنیا میں لے جانے کیلئے کام کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • معمول بنائیں
    جاگو!‏—‏2007ء
  • خاندان کا شیڈول—‏روزانہ کی آیت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
جاگو!‏—‏2007ء
1 g/‏07 ص.‏ 12

‏”‏اکٹھے کھانا کھانے کے فوائد“‏

کیا آپ کا خاندان دن میں ایک بار اکٹھے کھانا کھاتا ہے؟ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کے تیز رفتار دَور میں بہتیرے خاندانوں کے لئے اکٹھے کھانا کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ خاندان کے ساتھ اکٹھے کھانا کھانے سے نہ صرف جسمانی ضروریات پوری ہوتیں بلکہ اِس سے خاندانی رشتہ مضبوط ہوتا اور کھل کر بات‌چیت کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔‏

ایل‌گیرڈاس نامی ایک شخص اپنی بیوی ریما اور تین بیٹیوں کے ساتھ شمالی یورپ کے ملک لیتھونیا میں رہتا ہے۔ وہ کہتا ہے:‏ ”‏اگرچہ مَیں صبح کام پر چلا جاتا ہوں اور ہماری بیٹیاں سکول چلی جاتی ہیں مگر ہم رات کا کھانا ضرور اکٹھے کھاتے ہیں۔ اِس وقت کے دوران، ہم دن‌بھر کے کاموں، مسئلوں، منصوبوں، اپنی پسند اور ناپسند کے بارے میں بات‌چیت کرتے ہیں۔ ہم اِس وقت پر روحانی گفتگو بھی کرتے ہیں۔ بِلاشُبہ، جب ہم اکٹھے کھانا کھاتے ہیں تو ایسے قیمتی لمحات ہمیں ایک دوسرے کے قریب‌تر لے آتے ہیں۔“‏

ریما بھی کہتی ہے:‏ ”‏اپنی بیٹیوں کے ساتھ ملکر کھانا پکانے سے ہمیں کھل کر بات‌چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہماری بیٹیاں ہمارے ساتھ باورچی‌خانے میں کام کرنے سے بہت خوش ہوتی ہیں اور وہ کھانا پکانے کے نت‌نئے طریقے بھی سیکھ رہی ہیں۔ پس، ہم سب اکٹھے کام کرنے سے بہت خوشی حاصل کرتے ہیں۔“‏

ایل‌گیرڈاس، ریما اور اُن کی بیٹیوں کو اکٹھے کھانا کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ اگر آپ ابھی تک ایسا نہیں کر پائے تو کیوں نہ کم‌ازکم دن میں ایک وقت کا کھانا اکٹھے کھانے کا بندوبست کریں۔ اگر آپ اکیلے والد یا والدہ کے طور پر اپنے بچوں کی پرورش کر رہے ہیں تو آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اِس سلسلے میں آپ جو بھی قربانی دیں گے آپ کو اِس کا اجر بہت زیادہ ملے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں