یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 1 g/‏07 ص.‏ 8
  • خدا ہماری پرواہ کرتا ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا ہماری پرواہ کرتا ہے!‏
  • جاگو!‏—‏2007ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نئی دُنیا قریب ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
  • خدا آپ سے بہت پیار کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ‏”‏حقیقی زندگی“‏ کا تجربہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • بائبل میں ایک شان‌دار اُمید دی گئی ہے
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
جاگو!‏—‏2007ء
1 g/‏07 ص.‏ 8

خدا ہماری پرواہ کرتا ہے!‏

خدا کا باغِ‌عدن میں ہونے والی بغاوت سے نپٹنا ہم میں سے ہر ایک کے لئے اُس کی محبت اور ہمارے مستقبل کے لئے اُس کی فکرمندی کو ظاہر کرتا ہے۔ اِس بات کے ثبوت کے لئے کہ خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے براہِ‌مہربانی حوالہ‌شُدہ صحائف کو اپنی بائبل سے پڑھیں۔‏

● اُس نے ہمیں قدرتی حسن اور پُرکشش جانداروں سے معمور زرخیز زمین عطا کی ہے۔—‏اعمال ۱۴:‏۱۷؛‏ رومیوں ۱:‏۲۰‏۔‏

● اُس نے ہمیں شاندار طریقے سے خلق کِیا ہے اِس لئے ہم روزمرّہ کاموں مثلاً اچھے کھانوں کو چکھنے، غروبِ‌آفتاب کو دیکھنے، بچوں کی ہنسی سننے اور کسی عزیز کے محبت‌بھرے جذبات کو محسوس کرنے سے خوشی حاصل کرنے کے قابل ہیں۔—‏زبور ۱۳۹:‏۱۴‏۔‏

● وہ ہمیں مشکلات اور دباؤ سے نپٹنے کے لئے دانشمندانہ مشورت فراہم کرتا ہے۔—‏زبور ۱۹:‏۷، ۸؛‏ ۱۱۹:‏۱۰۵؛‏ یسعیاہ ۴۸:‏۱۷، ۱۸‏۔‏

● وہ ہمیں زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہنے اور ہمارے مرے ہوئے عزیزوں کو دوبارہ زندگی عطا کرنے کی شاندار اُمید دیتا ہے۔—‏لوقا ۲۳:‏۴۳؛‏ یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹‏۔‏

● اُس نے ہماری خاطر مرنے کے لئے اپنے اکلوتے بیٹے کو بھیجا تاکہ ہم ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکیں۔—‏یوحنا ۳:‏۱۶‏۔‏

● اُس نے آسمان پر مسیحائی بادشاہت قائم کی ہے اور جلد ہی اس کے زمین پر اختیار سنبھالنے کے سلسلے میں ہمیں بہت سے ثبوت فراہم کئے ہیں۔—‏یسعیاہ ۹:‏۶، ۷؛‏ متی ۲۴:‏۳، ۴،‏ ۷؛‏ مکاشفہ ۱۱:‏۱۵؛‏ ۱۲:‏۱۰‏۔‏

● خدا ہمیں دعوت دیتا ہے کہ دُعا میں اپنے دل کی حالت اُس کے حضور بیان کریں، جب ہم ایسا کرتے ہیں تو وہ ضرور ہماری سنتا ہے۔—‏زبور ۶۲:‏۸؛‏ ۱-‏یوحنا ۵:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

● وہ بار بار انسانوں کو اپنی محبت اور فکرمندی کا یقین دلاتا ہے۔—‏۱-‏یوحنا ۴:‏۹، ۱۰،‏ ۱۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں