یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو06ء اپریل ص.‏ 26
  • سُرخ خلیے—‏خالق کا ایک کرشمہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سُرخ خلیے—‏خالق کا ایک کرشمہ
  • جاگو!‏—‏2006ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خون کس لحاظ سے بیش‌قیمت ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2006ء
  • ابد تک زندہ رہنے کیلئے بنائے گئے
    جاگو!‏—‏1996ء
  • خون کے اجزا اور آپریشن کے طریقۂ‌کار کے سلسلے میں آپ کا فیصلہ کیا ہوگا؟‏
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
جاگو!‏—‏2006ء
جاگو06ء اپریل ص.‏ 26

سُرخ خلیے‏—‏خالق کا ایک کرشمہ

جنوبی افریقہ سے جاگو!‏ کا نامہ‌نگار

ہماری رگوں میں دوڑنے والا خون مختلف خلیوں سے بنا ہوا ہے۔ خون کی لال رنگت سُرخ خلیوں کی وجہ سے ہے جن کی تعداد دوسرے خلیوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ خون کے ایک ہی قطرے میں اربوں سُرخ خلیے ہوتے ہیں۔ انکی شکل ایک پھولی ہوئی چپاتی کی طرح ہے جس کا بیچ کا حصہ چپٹا ہوا ہے۔ ہر خلیہ اربوں چھوٹے جُز پر مشتمل ہے جنہیں ہیموگلوبِن (‎Hemoglobin‎) کہا جاتا ہے۔ ہیموگلوبِن کا ہر جُز ہائیڈروجن، کاربن، نائٹروجن، آکسیجن اور گندھک کے تقریباً ۱۰،۰۰۰ ذرّوں کا مرکب ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ ہر جُز میں فولاد کے ۴ ذرّے بھی ہوتے ہیں جن کی بدولت خون، آکسیجن جذب کرتا ہے۔ ہیموگلوبِن کے ذریعے پورے بدن میں سے کاربن‌ڈائی‌آکسائیڈ گیس پھیپھڑوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ پھر جب ہم سانس نکالتے ہیں تو یہ فالتو گیس جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔‏

سُرخ خلیوں کی جِلد میں بہت لچک ہوتی ہے۔ اس وجہ سے وہ خون کی باریک سے باریک نالی سے بھی گزر سکتے ہیں اور یوں بدن کے ہر عضو کی توانائی برقرار رکھتے ہیں۔‏

سُرخ خلیے ہڈیوں کے گودے میں تیار ہوتے ہیں۔ ہر خلیہ تقریباً ایک لاکھ مرتبہ جسم میں گردش کرتا ہے۔ عام طور پر جسم کے خلیوں میں ایک خاص مرکزی حصہ ہوتا ہے جس کے ذریعے ہر خلیہ خود کو بحال کرتا رہتا ہے۔ لیکن سُرخ خلیوں میں یہ مرکزی حصہ نہیں پایا جاتا جس کی وجہ سے دوسرے خلیوں کی نسبت اُن کا وزن کم ہوتا ہے۔ یہ ہلکے‌پھلکے خلیے بڑی آسانی سے پورے جسم میں گردش کر سکتے ہیں اور ان میں آکسیجن جذب کرنے کی زیادہ گنجائش بھی ہوتی ہے۔ لیکن وہ خود کو بحال نہیں کر پاتے اس لئے تقریباً ۱۲۰ دن کے بعد ان کی لچک کم ہو جاتی ہے۔ تب خون کے سفید خلیے ان کو نگل جاتے ہیں۔ البتہ سُرخ خلیوں میں فولاد کے جو ذرّے ہوتے ہیں یہ بدن میں کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لئے سفید خلیے ان کو خارج کر دیتے ہیں۔ پھر فولاد کے ان ذرّوں کو ہڈیوں کے گودے تک پہنچایا جاتا ہے جہاں ان سے سُرخ خلیے تیار کئے جاتے ہیں۔ ہڈیوں کے گودے میں ہر لمحے ۲۰ تا ۳۰ لاکھ نئے سُرخ خلیے بنتے ہیں۔‏

اگر آپ کے خون میں موجود سُرخ خلیے اپنا کام بند کر دیں تو آپ چند ہی منٹ میں دم توڑ دیں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے خالق نے ہمیں بہت ہی شاندار طریقے سے بنایا ہے۔ یقیناً آپ بھی زبور نویس کے ان الفاظ سے متفق ہونگے:‏ ”‏اَے [‏یہوواہ]‏!‏ تُو نے مجھے جانچ لیا اور پہچان لیا۔ مَیں تیرا شکر کروں گا کیونکہ مَیں عجیب‌وغریب طور سے بنا ہوں۔ تیرے کام حیرت‌انگیز ہیں۔ میرا دل اسے خوب جانتا ہے۔“‏—‏زبور ۱۳۹:‏۱،‏ ۱۴‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۶ پر ڈائیگرام]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

سُرخ خلیہ

خلیہ کی جِلد

ہیموگلوبِن

آکسیجن

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں