”مَیں اسے بند کرکے رکھنا نہیں چاہتی تھی“
یہ تبصرہ دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں! کتاب کے ایک قاری کا تھا۔ لینیٹا نے اپنی قدردانی کے اظہار میں یہ الفاظ لکھے: ”واہ! مجھے یہ کتاب اتنی پسند آئی کہ مَیں اسے بند کرکے رکھنا نہیں چاہتی تھی۔ اسکا آغاز ایک تاریخی ناول کی طرح کِیا گیا ہے اور پڑھنے کے دوران مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ مَیں دانیایل نبی کے زمانے میں رہ رہی ہوں۔ اس سے پہلے مَیں دانیایل کی کتاب سے اتنی زیادہ واقف نہیں تھی۔“
وہ مزید کہتی ہے: ”علاوہازیں یہ ایک عظیم تاریخی کتاب ہے جو عالمی طاقتوں، جنگوں اور ان میں شامل لوگوں کی بابت بیان کرتی ہے۔ میری ایک بیٹی نے بھی اسے پڑھنا شروع کر دیا ہے اور میری کوشش ہے کہ مَیں اُسے اس کتاب کو پورا ختم کرنے میں مدد دوں۔ وہ اسے سکول میں تاریخی سوالوں کا جواب حاصل کرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتی ہے۔“
اگر آپ دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں! کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِمہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے مندرج پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔
▫ مَیں ”دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں!“ کتاب حاصل کرنا چاہونگا۔
ترجیحی زبان۔
▫ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔