ردّی کی دُکان سے ملا
چنائے انڈیا میں تامل زبان بولنے والے ایک نوجوان کو اگست ۸، ۱۹۹۹ کا اویک! ملا۔ اس رسالے اور اُسکے ساتھ دیگر کاپیوں کا جائزہ لینے کے بعد، اُس نے یہوواہ کے گواہوں کی انڈیا برانچ کو رسالوں کی بابت لکھا۔
اُس نے لکھا، ”اویک! ایک خوبصورت، معلوماتی اور مفید رسالہ ہے۔ اِس میں پیش کی جانے معلومات بہت مفید ہیں۔ آپ کو بہت بہت مبارکباد!“
اِسکے بعد اس نوجوان نے درخواست کی: ”میری خواہش ہے کہ دُنیا کے کونے کونے میں پہنچنے والا یہ معلوماتی رسالہ میری ذاتی لائبریری کا بھی حصہ ہو۔ اَب تک شائع کئے جانے والے رسالوں کو پڑھنے کے بعد، مَیں نئے شمارے بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔“
ہر رسالے کے صفحہ ۴ کے بیان کے مطابق اویک! رسالہ بہت سے مضامین پر روشنی ڈالتا ہے۔ تاہم، اِسکی اشاعت کے مقصد سےظاہر ہوتا ہے کہ ”سب سے بڑھکر یہ رسالہ خالق کے پُراَمن اور محفوظ نئی دُنیا کے وعدے پر اعتماد کو بڑھاتا ہے، جو موجودہ بدکار، قانونشکن نظاماُلعمل کی جگہ لینے والی ہے۔“
ایک ۳۲ صفحاتی بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ خدا کے مقصد کو اُجاگر کرنے کیلئے بائبل سے ایسی معلومات فراہم کرتا ہے جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ اس بروشر کی کاپی حاصل کرنے کیلئے آپ اس کیساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے اس پر درج یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔
◻ مجھے بروشر ”خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟“ کی ایک کاپی ارسال کریں۔
◻ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔