”براہِمہربانی میری مدد کیجئے! آپ ہی میری واحد اُمید ہیں“
لیتھوینیا میں کاونس میڈیکل یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر نے اس ملک میں یہوواہ کے گواہوں کے نام اپنے خط کا اختتام مذکورہبالا الفاظ سے کِیا۔ ڈاکٹر نے وضاحت کی:
”مَیں نے اپنے کام پر کتاب کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک پڑھنی شروع کی۔ مَیں اس کی معلومات کو اپنے چند مقالات میں استعمال کرنا چاہتی تھی لیکن کسی وجہ سے یہ کتاب کھو گئی۔ شاید کوئی اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ مَیں اس بات سے کافی پریشان ہوئی کہ مَیں نے ایسی بیشقیمت معلومات کھو دی ہیں۔ براہِمہربانی اسکی ایک اَور کاپی مجھے ارسال کریں۔
”مجھے اس کتاب کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مَیں سکولوں کا دورہ کرتی ہوں اور نوجوانوں کیساتھ کافی وقت گزارتی ہوں اور یہ کتاب انکے بیشتر سوالوں کا جواب دینے میں میری مدد کرتی ہے۔ اگر مجھے اسکی ایک اَور کاپی مِل جائے تو مَیں اُسے گھر پر ہی رکھونگی اور اسکی حفاظت کرونگی۔ یہ کتاب بہت قیمتی ہے، اسی لئے اسے کوئی لے گیا ہے۔ اس نازک دَور میں کسی ذریعے سے طاقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ براہِمہربانی میری مدد کیجئے! آپ میری واحد اُمید ہیں۔“
کتاب ینگ پیپل آسک نوجوانوں کے بیشتر سوالوں کا جواب دیتی ہے جیسےکہ: ”اپنے والدین سے زیادہ آزادی حاصل کرنا کیسے ممکن ہے؟“، ”کیا مجھے گھر چھوڑ دینا چاہئے؟“، ”مَیں حقیقی دوست کیسے بنا سکتا ہوں؟“، ”مجھے کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے؟“، ”کیا شادی سے پہلے جنسی تعلقات جائز ہیں؟“ اور ”مَیں حقیقی محبت کو کیسے جان سکتا ہوں؟“ مذکورہبالا سوال صرف چند ابواب کے عنوان ہیں۔ اس کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنے کیلئے اِس کوپن کو پُر کرکے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔
◻ مجھے کتاب ”کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک“ کی ایک کاپی ارسال کریں۔ (انگریزی)
◻ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔