یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو۰۲ 8/‏4 ص.‏ 26-‏27
  • سلیمانی جزائر کے حیرت‌انگیز گراس بینڈ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سلیمانی جزائر کے حیرت‌انگیز گراس بینڈ
  • جاگو!‏—‏2002ء
  • ملتا جلتا مواد
  • گھاس محض سبزہ نہیں
    جاگو!‏—‏2002ء
  • سلیمان بادشاہ کی شاندار حکمرانی
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • بادشاہ سلیمان ہمارے لئے کیسی مثال ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
جاگو!‏—‏2002ء
جاگو۰۲ 8/‏4 ص.‏ 26-‏27

سلیمانی جزائر کے حیرت‌انگیز گراس بینڈ

سلیمانی جزائر سے جاگو!‏ کا رائٹر

کیا آپ نے کبھی کوئی ہوائی‌ساز بجانے کی کوشش کی ہے؟ سانس پھونکنے کے مخصوص عمل سے شاید آپ کا سر چکرانے لگے۔ لیکن ذرا دو انچ چوڑے اور چھ فٹ لمبے پائپ سے ایسے سُر نکالنے کا تصور کریں جن کے لئے آپ کو اپنا پورا زور لگانا ہوگا۔ ایسے ۴۰ سازوں کو یکجا کر لیں تو اس سے سلیمانی جزائر کا حیرت‌انگیز گراس بینڈ تشکیل پائے گا۔ جی‌ہاں، اس بینڈ کا ہر ساز گھاس سے بنتا ہے!‏ سلیمانی جزائر کے گھنے حاری جنگلات میں مختلف اقسام کے بانس پائے جاتے ہیں جن سے حاصل ہونے والے پائپوں سے اُونچی سُر سے لے کر بھاری گونج‌دار آواز نکالی جا سکتی ہے۔‏

آئیے ہونیارا کے ایک کارخانے میں چلیں جہاں نارازیراٹو پائپ بجانے والے اپنے ساز بنانے اور اپنے موسیقی کے شو کیلئے تائیوان جانے کے سلسلے میں ریاضت کر رہے ہیں۔ بعض سازوں میں تین پائپ جڑے ہوتے ہیں تاکہ سہ‌سُری دُھن پیدا کی جا سکے۔ موسیقار تینوں پائپوں کو اکٹھا پکڑتے ہیں اور اُنہیں ایک چپٹے پتھر پر ہلکا سا مارتے ہیں تاکہ ہم‌آہنگ سُر پیدا ہوں۔ اگر ایسا نہ ہو تو ہم‌آہنگ نہ ہونے والے پائپ کا نچلا حصہ کچھ کاٹ دیا جاتا ہے۔ یہ پائپ بجائے نہیں جاتے بلکہ ہر پائپ کے نیچے ربر باندھ دیا جاتا ہے اور پھر پورے ساز کو زمین پر اُچھالا جاتا ہے۔ اس سے کیا ہی دلکش سُر نکلتے ہیں!‏a

جب پائپ ”‏بجتے“‏ ہیں تو آواز پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ بعض‌اوقات آواز بہت مدھم ہوتی ہے لیکن بعض‌اوقات یہ نہایت تیز ہوتی ہے۔ موسیقار ساز بجاتے ہوئے ادھراُدھر جھومتے ہیں جس سے ہر دُھن رقص کے لئے ترتیب دی جاتی ہے۔ بعض‌اوقات موسیقی بہت غمگین کر دیتی ہے جب‌کہ اکثراوقات یہ رقص کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ شاید آپ کبھی نہ کبھی ہمارے ہاں آکر اپنے کانوں سے سلیمانی جزائر کے اس حیرت‌انگیز گراس بینڈ کو سُن سکیں!‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a دیگر پائپوں پر موٹا ربر باندھ دینے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں