یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو۰۲ 8/‏1 ص.‏ 32
  • مجھے اپنے والد پر فخر ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مجھے اپنے والد پر فخر ہے
  • جاگو!‏—‏2002ء
جاگو!‏—‏2002ء
جاگو۰۲ 8/‏1 ص.‏ 32

مجھے اپنے والد پر فخر ہے

‏’‏اِس سے مَیں اپنے والد پر بہت زیادہ فخر کرنے لگی!‏‘‏ ایک ۱۲ سالہ لڑکی نے یہوواہ کے گواہوں کی انڈیا برانچ کے نام اپنے خط میں اظہارِخیال کِیا۔ وہ اگست ۲۲، ۱۹۹۹ کے اویک!‏ میں ”‏دُنیا کا نظارہ کرنا“‏ کے تحت شائع ہونے والے مضمون ”‏دلچسپی لینے والے والدوں کے مبارک بیٹے“‏ کا حوالہ دے رہی تھی۔ اس میں ایک تحقیق سے اخذکردہ یہ نتیجہ بتایا گیا تھا کہ جب والد اپنے بیٹوں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں تو وہ پُراعتماد اور پُراُمید بالغ بنتے ہیں۔‏

اِس لڑکی نے بیان کِیا کہ وہ نہایت شکرگزار ہے کہ اُسے اور اُسکی جڑواں بہن کو ایسا باپ ملا ہے جو اُن میں ذاتی دلچسپی لیتا ہے۔ اُس نے بیان کِیا کہ وہ جاگو!‏ میں دُنیاوی واقعات کی بابت پڑھنے سے بہت محظوظ ہوتی ہے اور یہ ”‏طالبعلموں کیلئے نہایت مفید رسالہ ہے۔“‏

آجکل نسلِ‌انسانی کو درپیش غیرمعمولی مسائل سے نپٹنے میں فکرمند خاندانوں کی مدد کیلئے یہوواہ کے گواہوں نے ۱۹۲ صفحات پر مشتمل خاندانی خوشی کا راز کتاب شائع کی ہے۔ یہ خاندان کے ہر فرد—‏شوہر، بیوی، والدین، بچوں، بوڑھوں، غرض ہر ایک کیلئے مفید راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اسکے معلومات‌افزا ابواب میں سے چند ایک کے عنوان زیرِنظر ہیں:‏ ”‏اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں،“‏ ”‏اپنے جواں‌سال بچے کی نشوونما پانے میں مدد کریں،“‏ ”‏اپنے خاندان کو تباہ‌کُن اثرات سے بچائیں“‏ اور ”‏اپنے گھرانے میں میل‌ملاپ قائم رکھیں۔“‏

اگر آپ یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِ‌مہربانی نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کرکے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔ آپ ایسی واضح تجاویز سے ضرور مستفید ہونگے جو مسائل حل کرنے میں آپکی مدد کرنے کے علاوہ خالق کی مرضی کے مطابق خاندانی زندگی کو خوشحال بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔‏

◻ مجھے ”‏خاندانی خوشی کا راز‏“‏ کتاب کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏

◻ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں