یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو01 8/‏12 ص.‏ 13
  • حیرت‌انگیز ٹیول ٹری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حیرت‌انگیز ٹیول ٹری
  • جاگو!‏—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آزمائشوں کے باوجود پورے دل‌وجان سے خدمت کرنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
جاگو!‏—‏2001ء
جاگو01 8/‏12 ص.‏ 13

حیرت‌انگیز ٹیول ٹری

میکسیکو سے جاگو!‏ کا رائٹر

دُنیا میں سب سے اُونچے درخت کیلیفورنیا کے صنوبر کے درخت ہیں، جنکی اُونچائی ۳۶۰ فٹ یا اِس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، میکسیکو کا سرو سیکویا خاندان سے ہی ہے مگر یہ اپنے غیرمعمولی گھیر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس قسم کا سب سے مشہور درخت میکسیکو کے شہر وکاکا کے مشرق میں آٹھ میل دُور سانتا ماریا دَل ٹیول کے قصبے میں ہے۔ اس درخت کا نام ٹیول ہے۔ اسکا قطر ۱۵۰ فٹ ہے جو واقعی حیران‌کُن ہے۔ اسکے سائز کا اندازہ لگانے کیلئے ذرا اس بات پر غور کریں کہ اسکے تنے کے گِرد کم‌ازکم ۳۰ آدمی اپنے بازو پھیلا کر کھڑے ہو سکتے ہیں اور ۵۰۰ سے زائد اسکے سائے میں بیٹھ سکتے ہیں!‏

ٹیول کا درخت اندازاً ۲،۰۰۰ سال پُرانا ہے۔ جب ۱۹۹۶ میں اِسے تراشا گیا تو اس سے دس ٹن مُردہ لکڑی اُتری۔ مقامی لوگ اِسے ال‌کیگانتے (‏دیوقامت)‏ کہتے ہیں۔ میکسیکو میں اس قسم کے درخت کو نواتل زبان میں آویویتے کہتے ہیں جسکا مطلب ہے ”‏پانی کی قدیم پیداوار“‏ کیونکہ یہ عموماً پانی یا دلدلی جگہوں پر اُگتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں