کیا خدا واقعی وجود رکھتا ہے؟
تھائیلینڈ کے مُلک سے ایک نوجوان نے بیان کِیا کہ اُس نے دُعا میں یہ درخواست کی تھی: ”اَے خدا، اگر واقعی تیرا کوئی وجود ہے تو مجھے اپنی راہوں کی تعلیم دے۔“ بعدازاں، اُس شخص نے وضاحت کی:
”ایک یہوواہ کا گواہ میرے گھر آیا مگر مَیں گھر پر نہیں تھا۔ اُس نے ایک اشتہار اور دعوتنامے کیساتھ ایک نقشہ بھی چھوڑ دیا جس میں اجلاس کی جگہ کی نشاندہی کی گئی تھی۔“ وہ شخص نقشے کے مطابق اجلاس کی جگہ پہنچ گیا۔ اُس نے کہا: ”ہال نہایت صاف اور تصنع سے پاک تھا اور وہاں کے لوگ بڑے گرمجوش اور ملنسار تھے۔
”ایک اَور بات نے مجھے بہت متاثر کِیا کہ سب کے پاس اپنی اپنی بائبل تھی اور وہ اسے کھول کر مقرر کیساتھ ساتھ پڑھ رہے تھے۔ میرا بھی یہی خیال تھا کہ سچی مذہبی تعلیمات کی گہرائی تک پہنچنے کیلئے بائبل کا ایسا ہی مطالعہ کِیا جانا چاہئے۔ مَیں اِس بات سے بھی بہت حیران ہوا کہ بچے بھی مطالعے سے فائدہ اُٹھانے کے علاوہ تبصرے کر رہے تھے۔ مجھے پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا تھا۔“
یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر استعمال ہونے والی بائبل مطبوعات میں سے ایک کتاب از دیئر اے کریئٹر ہو کیئرز اباؤٹ یو؟ ہے۔ آپ اس رسالے میں دئے گئے کوپن کو پُر کر کے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے اس ۱۹۲ صفحات کی غیرمجلد کتاب کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔
◻ مجھے کتاب ”از دیئر اے کریئٹر ہو کیئرز اباؤٹ یو؟“ کی ایک کاپی ارسال کریں۔ (انگریزی)
◻ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔
[صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]
Pillars of Creation” on cover of book: J. Hester and P. Scowen“
)AZ State Univ.(, NASA