یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو01 8/‏1 ص.‏ 31
  • ایک مؤثر ویڈیو کا مفید استعمال

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک مؤثر ویڈیو کا مفید استعمال
  • جاگو!‏—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مَیں اپنے ٹیچر کے ساتھ اچھی طرح سے کیسے پیش آ سکتا ہوں؟‏
    نوجوانوں کا سوال
  • گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • یہوواہ کے گواہ اور دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کا قتلِ‌عام—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کا قتلِ‌عام کیوں ہوا؟ خدا نے اِسے کیوں نہیں روکا؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
جاگو!‏—‏2001ء
جاگو01 8/‏1 ص.‏ 31

ایک مؤثر ویڈیو کا مفید استعمال

ٹیلی نے ۱۲ سال کی عمر میں سکول میں گواہی دینے کے موقع سے فائدہ اُٹھایا۔ اُسکی جماعت میں دوسری عالمی جنگ کے موضوع پر تحقیق ہو رہی تھی جس کے دوران ہالوکاسٹ کا ذکر بھی چل نکلا۔ ٹیلی نے اپنی اُستانی کو بتایا کہ اُس ہولناک دور میں یہودیوں کے علاوہ یہوواہ کے گواہ بھی اذیت کا نشانہ بنے تھے۔ اُستانی نے ٹیلی کو جماعت میں پرپل ٹرائی‌اینگلز ویڈیو دکھانے کی اجازت دے دی۔ ویڈیو دکھانے سے پہلے، اُستانی نے جماعت سے کہا:‏ ”‏ہالوکاسٹ میں زیادہ‌تر یہودی ہلاک ہوئے تھے جسکی وجہ سے اذیت کا نشانہ بننے والے دیگر لوگوں کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ یہوواہ کے گواہ ایک ایسا ہی گروہ ہیں۔“‏

اُستانی یہ ویڈیو دیکھ کر اسقدر متاثر ہوئی کہ اُس نے یہ دوسری اُستانی کو بھی اپنی جماعت میں دکھانے کیلئے دی۔ ٹیلی کو یاد آیا کہ جماعت چہارم کو پڑھانے والے اُستاد کے بھائی کو بھی نازیوں نے ہالوکاسٹ کے دوران قتل کر دیا تھا۔ لہٰذا، وہ یہ ویڈیو اُس کے پاس بھی لیکر گئی اور اُس نے اُسی شام یہ ویڈیو دیکھی۔‏

یوں، ۶۰ سے زائد لوگوں نے پرپل ٹرائی‌اینگلز دیکھی جس نے بہت زیادہ دلچسپی کو اُبھارا۔ یہ سب اپنے مذہب کی بابت ایک نوعمر بچی کی دلیرانہ گفتگو کا نتیجہ تھا۔—‏زبور ۸:‏۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں