یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو 8/‏7/‏00 ص.‏ 3
  • جب دائمی مرض خاندان پر حملہ‌آور ہوتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب دائمی مرض خاندان پر حملہ‌آور ہوتا ہے
  • جاگو!‏—‏2000ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندان دائمی مرض سے کیسے نپٹتے ہیں
    جاگو!‏—‏2000ء
  • دائمی مرض—‏ایک خاندانی مسئلہ
    جاگو!‏—‏2000ء
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2000ء
  • کیا پاک کلام دائمی بیماری سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مزید
جاگو!‏—‏2000ء
جاگو 8/‏7/‏00 ص.‏ 3

جب دائمی مرض خاندان پر حملہ‌آور ہوتا ہے

دیتوئی خاندان کی خوشی دوسروں کیلئے نہایت متاثرکُن ہے۔ اُنکی پُرتپاک باہمی محبت قابلِ‌دید ہے۔ اُن سے ملکر آپکو کبھی بھی یہ محسوس نہیں ہوگا کہ وہ کس کرب سے گزرے ہیں۔‏

اُن پر مصیبتوں کے پہاڑ اُس وقت ٹوٹنا شروع ہوئے جب برام اور این کو یہ پتہ چلا کہ اُنکی پہلی بچی، دوسالہ مشعل، عضلات کو کمزور کر دینے والی موروثی دائمی بیماری میں مبتلا ہے۔‏

‏”‏اچانک ہی،“‏ اُسکی ماں این بیان کرتی ہے، ”‏آپکو معذور کر دینے والے دائمی مرض کیساتھ نپٹنے کی بابت سیکھنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ آپکو اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ خاندانی زندگی اب پہلے جیسی نہیں رہیگی۔“‏

بعدازاں، جب ایک اَور بیٹی اور بیٹا پیدا ہوئے تو یہ خاندان ایک دوسرے المیے کا شکار ہو گیا۔ ایک دن جب تینوں بچے باہر کھیل رہے تھے تو دونوں لڑکیاں شور مچاتی ہوئی گھر آئیں۔ ”‏ماں!‏ ماں!‏ جلدی آؤ۔ دیکھو نیل کو کیا ہو گیا ہے!‏“‏

جب این بھاگتی ہوئی باہر آئی تو اُس نے دیکھا کہ تین‌سالہ نیل بے‌بس پڑا ہے اور اُس کا سر ایک طرف لٹکا ہوا ہے۔ وہ اپنا سر سیدھا نہیں کر پا رہا تھا۔‏

این یاد کرتی ہے کہ ”‏یہ ایک ہولناک صدمہ تھا اور یہ سب کچھ آناًفاناً ہو گیا تھا۔ مَیں اس بات سے نہایت دل‌شکستہ ہو گئی کہ اب اس صحتمند بچے کو بھی عضلات کو کمزور کر دینے والی اُسی بیماری کیساتھ زندگی گزارنے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑیگا جس میں اُسکی بڑی بہن مبتلا ہے۔“‏

اُنکا باپ برام کہتا ہے، ”‏ہمارے تجربے میں آنے والے ان بڑے مسائل کی وجہ سے صحتمند گھرانے کیساتھ زندگی کا آغاز کرنے کی خوشی جلد ہی ماند پڑ گئی۔“‏

بالآخر، مشعل ہسپتال میں بہترین علاج کے باوجود، اپنی بیماری کی پیچیدگیوں کے باعث وفات پا گئی۔ اُس وقت وہ صرف ۱۴ برس کی تھی۔ نیل ابھی تک اپنی بیماری کا مقابلہ کر رہا ہے۔‏

اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دیتوئی جیسے خاندان دائمی مرض میں مبتلا فرد کی دیکھ‌بھال کے چیلنج کیساتھ کیسے نپٹ سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب کیلئے، آئیے چند ایسے طریقوں کا جائزہ لیں جن سے خاندان دائمی مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں