یُوایل
1 یہوواہ کا یہ کلام فتوایل کے بیٹے یُوایل* تک پہنچا:
کیا تمہارے زمانے میں یا تمہارے باپدادا کے زمانے میں
ایسا کچھ ہوا ہے؟
3 اِس بارے میں اپنے بیٹوں کو بتاؤ؛
تمہارے بیٹے اپنے بیٹوں کو بتائیں
اور اُن کے بیٹے اگلی پُشت کو بتائیں۔
4 جو کچھ ہڑپنے والی ٹڈیوں سے بچا، اُسے ٹڈیدَل نے کھا لیا؛
جو کچھ ٹڈیدَل سے بچا، اُسے بغیر پَروں والی ٹڈیوں نے کھا لیا
اور جو کچھ بغیر پَروں والی ٹڈیوں سے بچا، اُسے بھوکی ٹڈیوں نے کھا لیا۔
5 شرابیو! ہوش میں آؤ اور رو؛
مے پینے والو! تُم سب دھاڑیں مار مار کر رو
کیونکہ تمہارے مُنہ سے میٹھی مے چھین لی گئی ہے۔
6 میرے ملک پر ایک قوم نے حملہ کر دیا ہے جس کے لوگ طاقتور اور بےشمار ہیں؛
اُس کے دانت شیر کے دانتوں جیسے اور اُس کے جبڑے شیر کے جبڑوں جیسے ہیں۔
7 اُس نے میری انگور کی بیل تہسنہس کر دی ہے
اور میرے اِنجیر کے درخت کا صرف مُڈھ* چھوڑا ہے؛
اُس نے اُن کی پوری چھال اُتار کر اُنہیں اِدھر اُدھر پھینک دیا ہے
اور اُن کی ٹہنیوں کا صرف سفید حصہ چھوڑا ہے۔
9 یہوواہ کے گھر میں اناج کا نذرانہ اور مے کا نذرانہ آنا بند ہو گیا ہے؛
یہوواہ کی خدمت کرنے والے کاہن ماتم کر رہے ہیں۔
10 کھیت اُجاڑ دیا گیا ہے؛ زمین سوگ منا رہی ہے؛
اناج برباد کر دیا گیا ہے؛ نئی مے سُوکھ گئی ہے؛ تیل ختم ہو گیا ہے۔
11 کسان مایوس ہیں اور انگور کے باغوں کے مالی دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں
کیونکہ گندم اور جَو تباہ ہو گئی ہے؛
کھیت کی فصل تہسنہس ہو گئی ہے؛
12 انگور کی بیل مُرجھا گئی ہے؛
اِنجیر کا درخت سُوکھ گیا ہے؛
انار، کھجور، سیب بلکہ میدان کے سارے درخت سُوکھ گئے ہیں؛
لوگوں کی خوشی شرمندگی میں بدل گئی ہے۔
میرے خدا کی خدمت کرنے والو! آؤ اور ٹاٹ اوڑھ کر رات گزارو
کیونکہ تمہارے خدا کے گھر میں اناج کا نذرانہ اور مے کا نذرانہ آنا بند ہو گیا ہے۔
14 روزے کا اِعلان کرو؛ ایک خاص اِجتماع بلاؤ؛
اپنے خدا یہوواہ کے گھر میں بزرگوں اور ملک کے سب باشندوں کو اِکٹھا کرو
اور مدد کے لیے یہوواہ کو پکارو۔
15 افسوس کہ وہ دن آ رہا ہے!
یہوواہ کا دن قریب ہے!
وہ دن لامحدود قدرت کے مالک کی طرف سے تباہی لائے گا!
16 ہماری آنکھوں کے سامنے سے کھانا اُٹھا لیا گیا ہے؛
ہمارے خدا کے گھر سے خوشیاں اور جشن ختم کر دیا گیا ہے۔
17 بیلچے کے نیچے پڑے بیج* سُوکھ گئے ہیں؛
ذخیرہخانے اُجڑ گئے ہیں؛
گودام ڈھا دیے گئے ہیں کیونکہ اناج سُوکھ گیا ہے۔
18 مویشی بھی کراہ رہے ہیں؛
گائے بیلوں کے ریوڑ مارے مارے پھر رہے ہیں کیونکہ کوئی چراگاہ نہیں ہے؛
بھیڑوں کے گلّے سزا بھگت رہے ہیں۔
19 اَے یہوواہ! مَیں تجھے پکاروں گا
کیونکہ آگ نے ویرانے کی چراگاہیں بھسم کر دی ہیں
اور شعلوں نے میدان کے سارے درخت ہڑپ لیے ہیں۔
20 جنگلی جانور بھی تجھ پر آس لگائے ہوئے ہیں
کیونکہ ندیاں سُوکھ گئی ہیں
اور آگ نے ویرانے کی چراگاہیں بھسم کر دی ہیں۔“
2 ”صِیّون میں نرسنگا* بجاؤ!
میرے مُقدس پہاڑ پر جنگ کا اِعلان کرو۔
ملک* کے سب باشندے تھرتھر کانپیں
کیونکہ یہوواہ کا دن آ رہا ہے! وہ دن قریب ہے!
2 وہ تاریکی اور گھپ اندھیرے کا دن ہے؛
کالے گھنے بادلوں کا دن؛
وہ صبح کی روشنی کی طرح ہے جو پہاڑوں پر پھیلتی جاتی ہے۔
ایک ایسی طاقتور قوم ہے جس کے لوگ بےشمار ہیں؛
ایسی قوم نہ پہلے کبھی ہوئی اور نہ پھر کبھی ہوگی،
ہاں، نسلدرنسل نہیں ہوگی۔
3 اُس کے آگے آگے آگ تباہ کرتی جاتی ہے
اور پیچھے پیچھے شعلہ بھسم کرتا جاتا ہے؛
اُس کے آگے باغِعدن جیسا ملک ہے
مگر اُس کے پیچھے اُجڑا ہوا ویرانہ ہے؛
اُس سے کچھ بھی نہیں بچ سکتا۔
4 وہ قوم گھوڑوں جیسی دِکھتی ہے؛
اُس کے لوگ جنگی گھوڑوں کی طرح دوڑتے ہیں۔
5 جب وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر دوڑتے ہیں تو اُن کا شور رتھوں کی کھڑکھڑاہٹ
اور اُس بھوسے کے چٹخنے کی طرح ہوتا ہے جو آگ میں جل رہا ہو۔
وہ اُن زورآوروں کی طرح ہیں جو جنگ کے لیے صف باندھے کھڑے ہوں۔
6 اُن کی وجہ سے قومیں اذیت سہیں گی
اور سب کے چہرے پیلے پڑ جائیں گے۔
7 وہ جنگجوؤں کی طرح آگے بڑھتے ہیں؛
وہ فوجیوں کی طرح دیوار پھلانگ جاتے ہیں؛
اُن میں سے ہر ایک اپنی اپنی صف میں آگے بڑھتا ہے
اور اپنے راستے سے اِدھر اُدھر نہیں ہوتا؛
8 وہ ایک دوسرے کو دھکا نہیں دیتے؛
ہر کوئی اپنے اپنے راستے پر آگے بڑھتا جاتا ہے؛
اگر اُن میں سے کچھ ہتھیار کے وار سے گِر بھی جائیں
تو باقی اپنی صف نہیں توڑتے؛
9 وہ تیزی سے شہر میں گُھس جاتے ہیں؛ وہ شہر کی دیوار پر دوڑتے ہیں؛
وہ گھروں پر چڑھ جاتے ہیں اور چوروں کی طرح کھڑکیوں سے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔
10 اُن کے سامنے زمین کانپنے اور آسمان لرزنے لگتا ہے؛
سورج اور چاند تاریک ہو جاتے ہیں
اور ستاروں کی روشنی بجھ جاتی ہے۔
11 یہوواہ اپنی فوج کے سامنے اُونچی آواز میں بولے گا کیونکہ اُس کی فوج بہت بڑی ہے؛
اُس کا حکم پورا کرنے والا طاقتور ہے؛
یہوواہ کا دن عظیم اور اِنتہائی حیرتانگیز ہے؛
اِس سے کون بچ سکتا ہے؟“
12 یہوواہ فرماتا ہے: ”اب بھی وقت ہے؛ پورے دل سے میرے پاس لوٹ آؤ،
روزہ رکھو اور دھاڑیں مار مار کر رو۔
13 اپنے کپڑوں کو نہیں بلکہ اپنے دلوں کو چاک کرو
اور یہوواہ اپنے خدا کے پاس لوٹ آؤ
کیونکہ وہ مہربان* اور رحیم ہے، وہ جلدی غصہ نہیں کرتا اور اُس کی اٹوٹ محبت کی کوئی اِنتہا نہیں۔
وہ آفت نازل کرنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔*
14 ہو سکتا ہے کہ خدا اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے،* اِسے بدل دے
اور تمہیں برکت دے
تاکہ تُم یہوواہ اپنے خدا کے حضور اناج کا نذرانہ اور مے کا نذرانہ پیش کر سکو۔
15 صِیّون میں نرسنگا* بجاؤ!
روزے کا اِعلان کرو اور ایک خاص اِجتماع بلاؤ۔
16 لوگوں کو اِکٹھا کرو؛ جماعت کو پاک کرو؛
بزرگوں، بچوں اور دودھ پیتے بچوں کو جمع کرو۔
دُلہا اپنے کمرے سے باہر آئے اور دُلہن اپنے کمرے سے۔
17 ڈیوڑھی اور قربانگاہ کے بیچ
یہوواہ کی خدمت کرنے والے کاہن رو رو کر کہیں:
”اَے یہوواہ! اپنے بندوں پر ترس کھا؛
اپنی وراثت کو مذاق نہ بننے دے؛
قوموں کو اُن پر حکمرانی نہ کرنے دے۔
لوگ یہ کیوں کہہ پائیں: ”کہاں ہے اِن کا خدا؟““
19 یہوواہ اپنے بندوں سے کہے گا:
”مَیں تمہیں اناج، نئی مے اور تیل دوں گا
اور تُم جی بھر کر کھاؤ پیو گے؛
اب سے مَیں تمہیں قوموں کے درمیان رُسوا نہیں ہونے دوں گا۔
20 مَیں شمال سے آنے والے دُشمن کو تُم سے دُور بھگا دوں گا؛
مَیں اُسے سُوکھے اور بنجر علاقے میں تتربتر کر دوں گا؛
مَیں اُس کی فوج کے اگلے دستے کو مشرقی سمندر* کی طرف
اور پچھلے دستے کو مغربی سمندر* کی طرف بکھیر دوں گا۔
اُس سے بدبُو اُٹھے گی،
اُس سے بہت گندی بُو اُٹھتی رہے گی
کیونکہ خدا عظیم کام کرے گا۔“
21 اَے ملک! مت ڈر؛
خوشی منا اور باغ باغ ہو کیونکہ یہوواہ عظیم کام کرے گا۔
22 میدان کے جانورو! مت ڈرو
کیونکہ ویرانے کی چراگاہیں ہری بھری ہو جائیں گی
اور درخت پھل دیں گے؛
اِنجیر کا درخت اور انگور کی بیل بھرپور پھل ضرور دے گی۔
23 صِیّون کے بیٹو! اپنے خدا یہوواہ کی وجہ سے خوشی مناؤ اور باغ باغ ہو
کیونکہ وہ تُم پر مناسب مقدار میں خزاں کی بارش برسائے گا
اور تُم پر خوب برسات کرے گا؛
وہ تُم پر پہلے کی طرح خزاں اور بہار کی بارش برسائے گا۔
25 مَیں اُن سالوں میں ہونے والے تمہارے نقصان کی بھرپائی کر دوں گا
جن میں ٹڈیدَل، بغیر پَروں والی ٹڈیوں، بھوکی ٹڈیوں اور ہڑپنے والی ٹڈیوں نے تباہی مچائی۔
یہ میری بڑی فوج تھی جو مَیں نے تمہارے درمیان بھیجی تھی۔
26 تُم ضرور جی بھر کر کھاؤ گے
اور اپنے خدا یہوواہ کے نام کی بڑائی کرو گے
جس نے تمہاری خاطر حیرانکُن کام کیے ہیں۔
میرے بندوں کو پھر کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا۔
27 تمہیں پتہ چل جائے گا کہ مَیں اِسرائیل کے بیچ ہوں
اور مَیں یہوواہ تمہارا خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں!
میرے بندوں کو پھر کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا۔
28 اِس کے بعد مَیں ہر طرح کے لوگوں پر اپنی روح* نازل کروں گا
اور تمہارے بیٹے اور بیٹیاں نبوّت کریں گے،
تمہارے بزرگ خواب دیکھیں گے
اور تمہارے جوان رُویا دیکھیں گے۔
29 اُس زمانے میں مَیں اپنے غلام مردوں اور غلام عورتوں پر بھی
اپنی روح نازل کروں گا۔
30 مَیں آسمان اور زمین پر حیرانکُن نشانیاں دِکھاؤں گا
یعنی خون اور آگ اور دُھوئیں کے بادل۔
31 اِس سے پہلے کہ یہوواہ کا عظیم اور حیرتانگیز دن آئے،
سورج تاریک ہو جائے گا اور چاند خون بن جائے گا۔
32 جو بھی شخص یہوواہ کا نام لیتا ہے، وہ نجات پائے گا
کیونکہ جیسے یہوواہ نے فرمایا ہے، کوہِصِیّون پر اور یروشلم میں وہ لوگ ہوں گے جو بچ جائیں گے،
ہاں، وہ لوگ جنہیں یہوواہ بُلاتا ہے۔“
3 ”کیونکہ دیکھو! اُن دنوں اور اُس وقت
جب مَیں یہوداہ اور یروشلم کے لوگوں کو قید سے واپس لاؤں گا
2 تو مَیں ساری قوموں کو بھی جمع کروں گا
اور اُنہیں نیچے وادیِیہوسفط* میں لاؤں گا؛
وہاں مَیں اپنے بندوں اور اپنی وراثت اِسرائیل کی خاطر
اُن کی عدالت کروں گا
کیونکہ اُنہوں نے میرے بندوں کو قوموں میں تتربتر کر دیا
اور میرے ملک کو آپس میں بانٹ لیا۔
3 اُنہوں نے میرے بندوں پر قُرعہ ڈالا؛
اُنہوں نے جسمفروش عورتوں کے بدلے لڑکوں کو بیچا
اور مے پینے کے لیے لڑکیوں کو۔
4 اَے صور اور صیدا اور فِلِستیہ کے سب علاقو!
تمہاری جُرأت کیسے ہوئی کہ تُم میرے ساتھ ایسا کرو ؟
کیا تُم مجھ سے کسی بات کا بدلہ لے رہے ہو؟
اگر تُم مجھ سے بدلہ لے رہے ہو
تو مَیں فوراً تمہارا کِیا تمہارے سامنے لاؤں گا۔
5 تُم نے میرا سونا چاندی لے لیا
اور میرے بہترین خزانے اپنے مندروں میں لے گئے؛
6 تُم نے یہوداہ اور یروشلم کے لوگوں کو یونانیوں کے ہاتھ بیچ دیا
تاکہ اُنہیں اُن کے علاقے سے دُور کر دو
7 اِس لیے مَیں اُنہیں اُس جگہ سے واپس لاؤں گا جہاں تُم نے اُنہیں بیچ دیا تھا
اور تمہارا کِیا تمہارے سامنے لاؤں گا۔
8 مَیں تمہارے بیٹے بیٹیوں کو یہوداہ کے لوگوں کے ہاتھ بیچ دوں گا
اور وہ اُنہیں دُوردراز رہنے والی قوم یعنی سبا کے لوگوں کو بیچ دیں گے
کیونکہ یہوواہ نے خود یہ فرمایا ہے۔
9 قوموں میں یہ اِعلان کرو:
”جنگ کی تیاری کرو!* زورآور آدمیوں کو جوش دِلاؤ!
سارے فوجی آگے بڑھیں اور حملہ کریں!
10 اپنے پھالوں* کو پِیٹ کر تلواریں اور اپنی درانتیوں کو پِیٹ کر نیزے بناؤ۔
کمزور شخص کہے: ”مَیں طاقتور ہوں۔“
11 اِردگِرد کی سب قومو! آ کر جمع ہو جاؤ اور مدد کرو!““
اَے یہوواہ! اپنے زورآوروں* کو وہاں بھیج دے۔
12 ”قوموں کو جوش دِلاؤ اور وہ وادیِیہوسفط میں آئیں
کیونکہ مَیں وہاں بیٹھ کر اِردگِرد کی سب قوموں کی عدالت کروں گا۔
13 درانتی چلاؤ کیونکہ فصل پک چُکی ہے؛
نیچے آؤ اور انگور روندو کیونکہ انگور روندنے کا حوض بھر گیا ہے؛
رس جمع کرنے کا حوض لبالب بھر گیا ہے کیونکہ اُن کی بُرائی بہت بڑھ گئی ہے۔
14 فیصلے کی وادی میں بِھیڑ ہی بِھیڑ ہے
کیونکہ فیصلے کی وادی میں یہوواہ کا دن قریب ہے۔
15 سورج اور چاند تاریک ہو جائیں گے
اور ستاروں کی روشنی بجھ جائے گی۔
16 یہوواہ صِیّون سے گرجے گا؛
وہ یروشلم سے آواز بلند کرے گا
اور آسمان اور زمین لرز جائیں گے
مگر یہوواہ اپنے بندوں کی پناہگاہ ہوگا
اور اِسرائیل کے لوگوں کا قلعہ۔
17 تُم جان جاؤ گے کہ مَیں تمہارا خدا یہوواہ ہوں جو اپنے مُقدس پہاڑ صِیّون پر رہتا ہوں؛
یروشلم ایک مُقدس جگہ بن جائے گا
اور اجنبی* اُس میں سے پھر کبھی نہیں گزریں گے۔
18 اُس دن پہاڑوں سے میٹھی مے ٹپکے گی؛
پہاڑیوں سے دودھ بہے گا
اور یہوداہ کی سب ندیاں پانی سے بھر جائیں گی؛
یہوواہ کے گھر سے ایک چشمہ بہے گا
جس سے کیکر کے درختوں کی وادی سیراب ہوگی۔
19 لیکن مصر اُجڑ جائے گا
اور ادوم اُجڑا ہوا ویرانہ بن جائے گا
کیونکہ اُنہوں نے یہوداہ کے لوگوں پر ظلم ڈھایا
اور اُن کے ملک میں بےگُناہوں کا خون بہایا۔
20 مگر یہوداہ ہمیشہ آباد رہے گا
اور یروشلم نسلدرنسل۔
21 مَیں اُن کے خون کو بےقصور خیال کروں گا
جسے مَیں نے بےقصور خیال نہیں کِیا تھا
اور مَیں یہوواہ صَیّون پر رہوں گا۔“
معنی: ”یہوواہ خدا ہے۔“
یا ”زمین“
تنے کا نچلا حصہ
یا ”جوان عورت“
یا ”شوہر“
لفظی ترجمہ: ”کمر کَس کر“
یا ”چھاتی پِیٹو؛“
یا شاید ”خشک اِنجیر“
لفظی ترجمہ: ”سینگ“
یا ”زمین“
یا ”ہمدرد“
یا ”پر پچھتائے گا۔“
یا ”پر پچھتائے،“
لفظی ترجمہ: ”سینگ“
یا ”سے ہمدردی“
یعنی بحیرۂمُردار
یعنی بحیرۂروم
”الفاظ کی وضاحت“ میں ”کھلیان“ کو دیکھیں۔
یا ”قوت“
یہوسفط کا معنی ہے: ”یہوواہ منصف ہے۔“
لفظی ترجمہ: ”کے لیے پاک ہو!“
پھالا لوہے کا وہ نوکدار آلہ ہوتا ہے جو زمین جوتنے کے لیے ہل میں لگایا جاتا ہے۔
یا ”جنگجوؤں“
یا ”پردیسی“