یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

دانی‌ایل کے ابواب کا خاکہ

دانی‌ایل

ابواب کا خاکہ

  • 1

    • بابلی یروشلم کو گھیر لیتے ہیں ‏(‏1، 2‏)‏

    • شاہی گھرانے کے قیدی نوجوانوں کی تربیت ‏(‏3-‏5‏)‏

    • چار عبرانیوں کی وفاداری کا اِمتحان ‏(‏6-‏21‏)‏

  • 2

    • بادشاہ نبوکدنضر کا پریشان‌کُن خواب ‏(‏1-‏4‏)‏

    • کوئی بھی دانش‌مند شخص خواب نہیں بتا پاتا ‏(‏5-‏13‏)‏

    • دانی‌ایل خدا سے مدد مانگتے ہیں ‏(‏14-‏18‏)‏

    • راز کی باتیں ظاہر کرنے پر خدا کی تعریف ‏(‏19-‏23‏)‏

    • دانی‌ایل بادشاہ کو خواب بتاتے ہیں ‏(‏24-‏35‏)‏

    • خواب کی تعبیر ‏(‏36-‏45‏)‏

      • بادشاہت کا پتھر مورت کو چکناچُور کر دے گا ‏(‏44، 45‏)‏

    • بادشاہ دانی‌ایل کو عزت بخشتا ہے ‏(‏46-‏49‏)‏

  • 3

    • بادشاہ نبوکدنضر کی سونے کی مورت ‏(‏1-‏7‏)‏

      • مورت کی پرستش کا حکم ‏(‏4-‏6‏)‏

    • تین عبرانیوں پر نافرمانی کرنے کا اِلزام ‏(‏8-‏18‏)‏

      • ‏”‏ہم آپ کے خداؤں کی عبادت نہیں کریں گے“‏ ‏(‏18‏)‏

    • تین عبرانیوں کو آگ کی بھٹی میں پھینکا جاتا ہے ‏(‏19-‏23‏)‏

    • معجزانہ طریقے سے آگ سے بچایا جاتا ہے ‏(‏24-‏27‏)‏

    • بادشاہ عبرانیوں کے خدا کی بڑائی کرتا ہے ‏(‏28-‏30‏)‏

  • 4

    • بادشاہ نبوکدنضر خدا کو حکمران تسلیم کرتا ہے ‏(‏1-‏3‏)‏

    • بادشاہ خواب میں ایک درخت دیکھتا ہے ‏(‏4-‏18‏)‏

      • درخت کو کٹے ہوئے سات سال گزر جائیں گے ‏(‏16‏)‏

      • خدا اِنسانوں کی بادشاہت کا حکمران ہے ‏(‏17‏)‏

    • دانی‌ایل خواب کا مطلب بتاتے ہیں ‏(‏19-‏27‏)‏

    • خواب پہلی بار بادشاہ پر پورا ہوتا ہے ‏(‏28-‏36‏)‏

      • سات سال کے لیے بادشاہ کی سمجھ بُوجھ چلی جاتی ہے ‏(‏32، 33‏)‏

    • بادشاہ آسمان کے خدا کی بڑائی کرتا ہے ‏(‏37‏)‏

  • 5

    • بادشاہ بیلشضر ایک دعوت رکھتا ہے ‏(‏1-‏4‏)‏

    • دیوار پر لکھے جانے والے الفاظ ‏(‏5-‏12‏)‏

    • دانی‌ایل کو اُن الفاظ کا مطلب بتانے کو کہا جاتا ہے ‏(‏13-‏25‏)‏

    • مطلب:‏ بابل تباہ ہو جائے گا ‏(‏26-‏31‏)‏

  • 6

    • فارس کے اعلیٰ عہدےداروں کی دانی‌ایل کے خلاف سازش ‏(‏1-‏9‏)‏

    • دانی‌ایل دُعا کرنا نہیں چھوڑتے ‏(‏10-‏15‏)‏

    • دانی‌ایل کو شیروں کے گڑھے میں پھینک دیا جاتا ہے ‏(‏16-‏24‏)‏

    • بادشاہ دارا دانی‌ایل کے خدا کی بڑائی کرتا ہے ‏(‏25-‏28‏)‏

  • 7

    • چار درندوں والی رُویا ‏(‏1-‏8‏)‏

      • ایک چھوٹا گھمنڈی سینگ نکلتا ہے ‏(‏8‏)‏

    • قدیم دنوں سے موجود ہستی عدالت کرتی ہے ‏(‏9-‏14‏)‏

      • اِنسان کے بیٹے کو بادشاہ بنایا جاتا ہے ‏(‏13، 14‏)‏

    • دانی‌ایل کو رُویا کا مطلب بتایا جاتا ہے ‏(‏15-‏28‏)‏

      • چار درندے چار بادشاہ ہیں ‏(‏17‏)‏

      • مُقدس خادموں کو بادشاہت ملے گی ‏(‏18‏)‏

      • دس سینگ یعنی بادشاہ اُٹھیں گے ‏(‏24‏)‏

  • 8

    • مینڈھے اور بکرے والی رُویا ‏(‏1-‏14‏)‏

      • ایک چھوٹا سینگ خود کو بڑا بناتا ہے ‏(‏9-‏12‏)‏

      • ‏”‏جب تک کہ 2300 شامیں اور صبحیں گزر نہیں جاتیں“‏ ‏(‏14‏)‏

    • جبرائیل رُویا کا مطلب بتاتے ہیں ‏(‏15-‏27‏)‏

      • یہ بتایا جاتا ہے کہ مینڈھا اور بکرا کس کی طرف اِشارہ کرتے ہیں ‏(‏20، 21‏)‏

      • ایک ظالم بادشاہ کھڑا ہوتا ہے ‏(‏23-‏25‏)‏

  • 9

    • دانی‌ایل دُعا میں اپنی قوم کے گُناہوں کا اِقرار کرتے ہیں ‏(‏1-‏19‏)‏

      • یروشلم کی تباہ‌حالی کے 70 سال ‏(‏2‏)‏

    • جبرائیل دانی‌ایل کے پاس آتے ہیں ‏(‏20-‏23‏)‏

    • ستر ہفتوں والی پیش‌گوئی ‏(‏24-‏27‏)‏

      • مسیح 69 ہفتوں بعد ظاہر ہوگا ‏(‏25‏)‏

      • مسیح کو مار ڈالا جائے گا ‏(‏26‏)‏

      • شہر اور مُقدس جگہ کو تباہ کر دیا جائے گا ‏(‏26‏)‏

  • 10

    • خدا کا ایک فرشتہ دانی‌ایل سے ملنے آتا ہے ‏(‏1-‏21‏)‏

      • میکائیل خدا کے فرشتے کی مدد کرتے ہیں ‏(‏13‏)‏

  • 11

    • فارس اور یونان کے بادشاہ ‏(‏1-‏4‏)‏

    • جنوب اور شمال کے بادشاہ ‏(‏5-‏45‏)‏

      • ایک ٹیکس وصول کرنے والا اُٹھے گا ‏(‏20‏)‏

      • عہد کا پیشوا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا ‏(‏22‏)‏

      • قلعوں کے خدا کی بڑائی کی جاتی ہے ‏(‏38‏)‏

      • جنوب اور شمال کے بادشاہ آپس میں بِھڑتے ہیں ‏(‏40‏)‏

      • مشرق اور شمال سے پریشان‌کُن خبریں ‏(‏44‏)‏

  • 12

    • خاتمے کا وقت اور اُس کے بعد ‏(‏1-‏13‏)‏

      • میکائیل اُٹھیں گے ‏(‏1‏)‏

      • گہری سمجھ رکھنے والے خوب چمکیں گے ‏(‏3‏)‏

      • سچا علم بہت بڑھ جائے گا ‏(‏4‏)‏

      • دانی‌ایل اپنا حصہ پانے کے لیے اُٹھیں گے ‏(‏13‏)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں