کتابِمُقدس—ترجمہ نئی دُنیا 2-سلاطین کے ابواب کا خاکہ 2-سلاطین ابواب کا خاکہ 1 ایلیاہ اخزیاہ کی موت کی پیشگوئی کرتے ہیں (1-18) 2 ایلیاہ کو ایک آندھی میں اُٹھا لیا جاتا ہے (1-18) اِلیشع کو ایلیاہ کا نبی والا لباس ملتا ہے (13، 14) اِلیشع یریحو کے پانی کو ٹھیک کرتے ہیں (19-22) ریچھنیاں بیتایل کے لڑکوں کو مار ڈالتی ہیں (23-25) 3 اِسرائیل کا بادشاہ یہورام (1-3) موآب کی اِسرائیل کے خلاف بغاوت (4-25) موآب کی شکست (26، 27) 4 اِلیشع بیوہ کے تیل کی مقدار بڑھاتے ہیں (1-7) شُونیمی عورت کی مہماننوازی (8-16) عورت کو بیٹے سے نوازا جاتا ہے؛ بیٹا مر جاتا ہے (17-31) اِلیشع عورت کے بیٹے کو زندہ کرتے ہیں (32-37) اِلیشع سالن کو کھانے کے قابل بناتے ہیں (38-41) اِلیشع روٹیوں کی تعداد بڑھاتے ہیں (42-44) 5 اِلیشع نعمان کا کوڑھ ٹھیک کرتے ہیں (1-19) لالچی جیحازی کو کوڑھ لگ جاتا ہے (20-27) 6 کلہاڑی کا لوہا پانی پر تیرنے لگتا ہے (1-7) اِلیشع کا سُوریانی فوج سے سامنا (8-23) خدا اِلیشع کے خادم کی آنکھیں کھولتا ہے (16، 17) سُوریانی فوج کا ذہنی اندھاپن (18، 19) سامریہ میں قحط (24-33) 7 اِلیشع قحط ختم ہونے کی پیشگوئی کرتے ہیں (1، 2) سُوریانی فوج کی خیمہگاہ میں کھانا ملتا ہے (3-15) اِلیشع کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے (16-20) 8 شُونیمی عورت کی زمین واپس مل جاتی ہے (1-6) اِلیشع، بِنہدد اور حزائیل (7-15) یہوداہ کا بادشاہ یہورام (16-24) یہوداہ کا بادشاہ اخزیاہ (25-29) 9 یاہُو کو اِسرائیل کے بادشاہ کے طور پر مسح کِیا جاتا ہے (1-13) یاہُو یہورام اور اخزیاہ کو مار ڈالتے ہیں (14-29) اِیزِبل کی موت؛ کُتے اُس کا گوشت کھاتے ہیں (30-37) 10 یاہُو کے ہاتھوں اخیاب کے گھرانے کا خاتمہ (1-17) یہوناداب یاہُو کا ساتھ دیتے ہیں (15-17) یاہُو کے ہاتھوں بعل کے پجاریوں کا خاتمہ (18-27) یاہُو کی حکمرانی (28-36) 11 عتلیاہ تخت پر قبضہ کر لیتی ہے (1-3) یہوآس کو چپکے سے بادشاہ بنایا جاتا ہے (4-12) عتلیاہ کو مار ڈالا جاتا ہے (13-16) حالات کو سدھارنے کے لیے یہویدع کی کوششیں (17-21) 12 یہوداہ کے بادشاہ یہوآس (1-3) یہوآس ہیکل کی مرمت کراتے ہیں (4-16) سُوریہ کا حملہ (17، 18) یہوآس کا قتل (19-21) 13 اِسرائیل کا بادشاہ یہوآخز (1-9) اِسرائیل کا بادشاہ یہوآس (10-13) اِلیشع یہوآس کا جوش پرکھتے ہیں (14-19) اِلیشع کی وفات؛ اُن کی ہڈیوں سے ٹکرا کر مُردہ زندہ ہو جاتا ہے (20، 21) اِلیشع کی آخری پیشگوئی پوری ہوتی ہے (22-25) 14 یہوداہ کے بادشاہ اَمصیاہ (1-6) ادوم اور اِسرائیل سے جنگ (7-14) اِسرائیل کے بادشاہ یہوآس کی موت (15، 16) اَمصیاہ کی وفات (17-22) اِسرائیل کا بادشاہ یرُبعام دوم (23-29) 15 یہوداہ کے بادشاہ عزریاہ (1-7) اِسرائیل کے آخری بادشاہ: زکریاہ (8-12)، سلّوم (13-16)، مِناحم (17-22)، فِقحیاہ (23-26)، فِقح (27-31) یہوداہ کے بادشاہ یوتام (32-38) 16 یہوداہ کا بادشاہ آخز (1-6) آخز اسوریوں کو رشوت دیتا ہے (7-9) آخز جھوٹے خداؤں کی قربانگاہ جیسی قربانگاہ بنواتا ہے (10-18) آخز کی موت (19، 20) 17 اِسرائیل کا بادشاہ ہوسیع (1-4) اِسرائیل کا زوال (5، 6) خدا سے برگشتہ ہونے کا انجام (7-23) سامریہ کے شہروں میں پردیسی لائے جاتے ہیں (24-26) سامریوں کا ملاجلا مذہب (27-41) 18 یہوداہ کے بادشاہ حِزقیاہ (1-8) اِسرائیل کے زوال پر ایک نظر (9-12) یہوداہ پر سِنّحیرِب کا حملہ (13-18) ربشاقی یہوواہ کی توہین کرتا ہے (19-37) 19 حِزقیاہ یسعیاہ کے ذریعے یہوواہ سے مدد مانگتے ہیں (1-7) سِنّحیرِب یروشلم کے لوگوں کو دھمکاتا ہے (8-13) حِزقیاہ کی دُعا (14-19) یسعیاہ یہوواہ کا جواب بتاتے ہیں (20-34) فرشتہ 1 لاکھ 85 ہزار اسوریوں کو مار ڈالتا ہے (35-37) 20 حِزقیاہ کی بیماری اور شفایابی (1-11) بابل سے قاصد آتے ہیں (12-19) حِزقیاہ کی وفات (20، 21) 21 یہوداہ کا بادشاہ منسّی اور اُس کے گُناہ (1-18) یروشلم کی تباہی کی پیشگوئی (12-15) یہوداہ کا بادشاہ امون (19-26) 22 یہوداہ کے بادشاہ یوسیاہ (1، 2) ہیکل کی مرمت کے حوالے سے ہدایتیں (3-7) شریعت کی کتاب ملتی ہے (8-13) خلدُہ تباہی کی پیشگوئی کرتی ہیں (14-20) 23 حالات کو سدھارنے کے لیے یوسیاہ کی کوششیں (1-20) عیدِفسح منائی جاتی ہے (21-23) حالات کو مزید سدھارنے کے لیے یوسیاہ کی کوششیں (24-27) یوسیاہ کی وفات (28-30) یہوداہ کا بادشاہ یہوآخز (31-33) یہوداہ کا بادشاہ یہویقیم (34-37) 24 یہویقیم کی بغاوت اور موت (1-7) یہوداہ کا بادشاہ یہویاکین (8، 9) بابل کی قید میں جانے والا پہلا گروہ (10-17) یہوداہ کا بادشاہ صِدقیاہ اور اُس کی بغاوت (18-20) 25 نبوکدنضر یروشلم کو گھیر لیتا ہے (1-7) یروشلم اور ہیکل کی تباہی؛ بابل کی قید میں جانے والا دوسرا گروہ (8-21) جدلیاہ کو ناظم مقرر کِیا جاتا ہے (22-24) جدلیاہ کا قتل؛ لوگ مصر فرار (25، 26) یہویاکین بابل میں قید سے رِہا (27-30)